عید الاضحیٰ کے موقع پر مویشی منڈیوں ،صفائی ستھرائی کے انتظامات کے حوالے سے محکمہ بلدیات کی ہدایات

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر بڑی عید کے موقع پر مویشی منڈیوں کے قیام اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کے حوالے سے بروقت اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے اس ضمن میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں کی ہدایت پر سیکشن آفیسر کمپنی نے مراسلہ جاری کر تے ہوئے لوکل گورنمنٹس،ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں اور کیٹل مارکیٹس کو بروقت انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔مراسلے کے مطابق عید کے ایام میں صفائی کے غیر معمولی انتظامات یقینی بنانے کے لیے لوکل گورنمنٹس اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے آپریشنل،سینیٹری اورسپروائزری سٹاف کی سٹیشن لیو پر پابندی ہو گی۔عید الاضحی سے 10روز قبل مویشی منڈیاں مکمل طور پر فعال کر دی جائیں گی اور گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی منڈیاں نو پرافٹ نو لاس کے تحت لگائی جائیں گی۔ مویشی منڈیوں اور سیل پوائنٹس کے قیام کے لیے ضلعی انتطامیہ جگہ مختص کرے گی جبکہ غیر قانونی منڈیاں یا سیل پوائنٹس لگانے کی ہرگز اجازت نہیں ہو گی۔مویشی منڈیوں میں بہترین انتظامات یقینی بنانے کے حوالے سے ہدایات کی گئی ہیں کہ شکایات کے ازالے اور راہنمائی کے لیے منڈیوں میں شکایت سیل اور آگاہی کیمپ کا قیام کیا جائے گا، جانوروں کے اتارنے چڑھانے کیلئے لوڈنگ ان لوڈنگ بیز اور چارہ کیلئے سیل پوائنٹس لگائے جائیں گے مزیدبراں منڈیوں میں خریداروں اور بیوپاریوں کے لیے بیت الخلاء، آرام گاہ اور ریسٹ ایریا کا قیام کیا جائے گاجبکہ لائیوسٹاک اور محکمہ ہیلتھ کے تعاون سے میڈیکل کیمپ کا قیام اور ایمبولینس کی فراہمی کا بندوست کیا جائے گا۔سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور سیکورٹی انتظامات 24گھنٹے موجود ہوں گے، مویشی منڈیوں میں پارکنگ کیلئے وسیع جگہ اور جانوروں کے وزن کے لیے کنڈوں کا بندوست کیا جائے گا، ٹریفک کی روانی کے لیے ٹریفک اور موٹروے پولیس منڈیوں کے داخلی خارجی راستوں پر تعینات ہو گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button