لاہور(بلدیات ٹائمز رپورٹ)پنجاب کے 229 بلدیاتی اداروں کو 2 ارب 95 کروڑ 87 لاکھ روپے کا ماہانہ کرنٹ پی ایف سی شیئر جاری کردیا گیا ہے۔یہ شیئر مئی کا ریلیز کیا گیا ہے۔محکمہ خزانہ پنجاب کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کو 17 کروڑ 22 لاکھ 62 ہزار روپے جاری کئے گئے ہیں۔پنجاب کی 35 ضلع کونسلوں کو مجموعی طور پر ایک ارب 23 لاکھ روپے کا کرنٹ پی ایف سی شیئر ٹرانسفر کیا گیا ہے جبکہ 182 میونسپل کمیٹیوں کے لئے ایک ارب 39 کروڑ 47 لاکھ روپے جاری ہوئے ہیں۔صوبائی مالیاتی کمیشن آیوارڈ کے تحت 11 میونسپل کارپوریشنز کو 37 کروڑ 94 لاکھ 41 ہزار روپے کا اجراء کیا گیا ہے ۔ان میں میونسپل کارپوریشن بہاولپور کو ایک کروڑ 41 لاکھ 64 ہزار روپے ڈی جی خان 2 کروڑ 82 لاکھ 66 ہزار روپے فیصل آباد 7 کروڑ 62 لاکھ 55 ہزار روپے گجرات 2 کروڑ 76 لاکھ 35 ہزار روپے گوجرانوالہ 2 کروڑ 59 لاکھ 53 ہزار روپے مری ایک کروڑ 32 لاکھ روپے ملتان 4 کروڑ 98 لاکھ 39 ہزار روپے راولپنڈی 2 کروڑ 68 لاکھ 73 ہزار روپے ساہیوال 3 کروڑ 46 لاکھ روپے سرگودھا 3 کروڑ 64 لاکھ روپے اور میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کے لئے 4 کروڑ 61 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری ہوئی ہے۔صوبائی مالیاتی کمیشن آیوارڈ کے تحت جاری کردہ کرنٹ شیئر ڈویلپمنٹ کے لئے استعمال نہیں ہو سکے گا۔
Read Next
2 گھنٹے ago
سابق چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ حیدر علی چھٹہ کا چار روزہ ریمانڈ،کرپشن کی پانچ انکوئریاں مکمل،ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا
1 دن ago
*با اختیار مقامی حکومتیں۔اصل مفہوم* تحریر:زاہد اسلام
1 دن ago
*پنجاب اور اسلام آباد،مقامی حکومتوں کے انتخابات* تحریر:زاہد اسلام
1 دن ago
بلدیاتی انتخابات،پنجاب لوکل گورنمنٹ الیکشن رولز 2025 کے حوالے سے قائم کمیٹی کا اجلاس
2 دن ago
چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ حیدر علی چھٹہ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،احمد بلال مخدوم کی تقرری
Related Articles
پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو 4 ارب 74 کروڑ 62 لاکھ روپے کا پی ایف سی شیئر اور ماہانہ گرانٹ جاری
3 دن ago
چیف آفیسر ایم سی آلہ آباد وقاص حمید معطل،پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری،سی او منکیرہ سید سروش اقبال کو او ایس ڈی بنا دیا گیا
5 دن ago
With the establishment of PSPA, the way for environment-friendly constructions has been paved, says Zeeshan Rafiq
1 ہفتہ ago


