ڈی جی ای پی اے پنجاب نے کمشنر لاہور کو انسداد سموگ کیلئے ورکنگ اور ایکشن پلان کے حوالے سے بریفنگ دی۔کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا کہ انسداد سموگ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ انتظامی سطح پر ٹھوس پلاننگ کے ساتھ انسداد سموگ ایکشن ہونا چاہئے۔ کمشنرلاہور نے کہا کہ اہم چوکوں اور سکول گاڑیوں کے پک و ڈراپ پوائنٹس کا ایئر کوالٹی انڈیکس کا قبل وبعد کا ڈیٹا مرتب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پورے پنجاب کی گاڑیوں کے ایمیشن کو لاہور داخلے سے پہلے چیک ہونا چاہیے۔ ٹریفک چوکنگ پوائنٹس میں ڈیزائین تبدیلی سے پہلے کاربن اخراج کی رپورٹ تیار کی جائے۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے انسداد سموگ کی روٹ کازز کے مطابق ایکشن اور اثرات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ انسداد سموگ کیلئے تمام محکمے کام کررہے ہیں۔ ان میں رابطہ اور تواتر کیلئے کمیٹی اجلاس ریگولر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ماحولیات کی پلاننگ کے تحت تمام ایڈمنسٹریشن انسداد سموگ ایکشنز لے گی۔ انڈی پینڈنٹ ایئر کوالٹی آلات کی تنصیب سے ریئل ٹائم ڈیٹا اور ڈیٹا کے مطابق ایکشن پلان بنے گا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ کمرشل گاڑیاں انسداد سموگ کی بڑی وجوہات میں شامل ہیں۔ ان کی فٹنس پر زیرو ٹالرنس ہوگی۔ اجلاس میں ڈی جی ای پی اے عمران حامد، ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جاوید رشید چوہان و دیگر افسران نے شرکت کی۔
Read Next
3 گھنٹے ago
*زیر ویسٹ مہم مکمل کیجائے۔اضلاع میں ریگولر صفائی کیلئے درکار مشینری و ہیومن ریسورس پلاننگ ٹھوس بنیادوں پر ہونی چاہئیے. کمشنر لاہور*
24 گھنٹے ago
کرسمس ڈے کی مناسبت سے ڈی سی آفس میں کیک کاٹنے کی تقریب، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے مسیحی برادری کے ہمراہ کیک کاٹا
2 دن ago
کمشنر سلوت سعید کی زیرصدارت فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا اجلاس،ترقیاتی کاموں پر پیشرفت کا جائزہ
2 دن ago
وزیر صحت خواجہ عمران نذیر و ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت خصوصی انسداد پولیو مہم کی پانچویں روز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس
2 دن ago
کمشنر سلوت سعید کی زیرصدارت واسا فیصل آباد کا اجلاس ،واسا کی میگا ترقیاتی سکیموں پر محکمانہ اقدامات میں سست روی پر تشویش کا اظہار
Related Articles
کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کا تاریخی حویلی مہاراجہ رنجیت سنگھ کا دورہ
3 دن ago
*کمشنر لاہور نے ریلوے اسٹیشن خارجی راستے پر مسافر بچوں کو خود چیک کیا، پولیو مارکنگ دیکھی، والدین سے بات چیت*
4 دن ago
کمشنر لاہور زید بن مقصود کا گورنمنٹ ہسپتال غازی آباد کی ایمرجنسی کا دورہ، پبلک ٹوائلٹس صفائی کی ناقص صورتحال اور سٹاف کی عدم موجودگی پر اظہار ناراضگی، ایم ایس سے رپورٹ طلب
5 دن ago
کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر نوید احمد کامیگا ڈویلپمنٹ سکیموں، زیر تعمیر عمارتوں کا دورہ،ایم سی گوجرانوالہ کی بریفنگ
6 دن ago