ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کی قیادت میں لاہور کی ضلعی انتظامیہ کی شاندار کارکردگی ‎شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن، ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل ‎تحریر حارث علی (ترجمان ضلعی انتظامیہ)

ڈپٹی کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر لاہور سید موسیٰ رضا کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ کی شاندار کارکردگی نے شہر میں ترقیاتی اور فلاحی سرگرمیوں کا نیا باب کھولا ہے۔ تجاوزات کے خلاف مؤثر کارروائیاں، انفراسٹرکچر کی بحالی، مصنوعی مہنگائی کے خلاف سخت اقدامات اور صفائی مہمات نے لاہور کے شہریوں کے لیے ایک بہتر اور منظم ماحول فراہم کیا ہے۔

‎حالیہ کارروائیوں کے نتیجے میں ملتان روڈ، شیر شاہ کالونی اور رائیونڈ روڈ پر تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا، 24 دکانیں سربمہر کی گئیں اور چار مقدمات درج کیے گئے۔ سمن آباد زون میں ترقیاتی منصوبے تیزی سے جاری ہیں، جہاں 70 اسکیموں میں سے 6 مکمل ہوچکی ہیں۔

 

‎تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، عوامی مقامات کی بحالی

 

‎لاہور میں تجاوزات ایک دیرینہ مسئلہ رہا ہے، تاہم ڈی سی سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے ملتان روڈ، رائیونڈ، اور دھرام پورہ بازار میں غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کیا، جس کے نتیجے میں شہر کی سڑکیں کشادہ اور آمدورفت بہتر ہوئی۔

 

‎اسی طرح، ماڈل ریڑھی بازاروں کی تنظیم نو کی گئی، 12 غیر قانونی ریڑھیاں اور دو کاونٹر ہٹائے گئے۔

 

‎ٹھوکر نیاز بیگ پر غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کریک ڈاؤن میں 27 رکشے ضبط کیے گئے، جبکہ شاہدرہ اور واہگہ میں تجاوزات مافیا کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی۔

 

‎ترقیاتی منصوبے اور عوامی فلاح و بہبود کی کوششیں

 

‎سمن آباد، شالیمار اور ماڈل ٹاؤن میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبے برق رفتاری سے مکمل ہو رہے ہیں۔ لاہور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے اقدامات نے ثابت کر دیا ہے کہ لاہور کی ترقی کا مستقبل روشن ہے۔

جواب دیں

Back to top button