صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت واسا لاہور کی کارکردگی بارے اہم اجلاس ہوا۔وائس چیئرمین چودھری شہباز ،ڈی جی واسا طیب فرید اور ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد شریک تھے۔ گزشتہ 2 روز میں بارشوں کے دوران واسا فیلڈ سٹاف کی غیر موجودگی پر وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین برہم ہوگئے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ متعلقہ علاقے میں ڈیوٹی پر مامور افسران فیلڈ میں کیوں نہیں نکلے؟؟ انہوں نے واضح کیا کہ بارش کم ہو یا زیادہ، واسا کا عملہ سڑکوں پر مشینری کے ہمراہ نظر آنا چاہیے۔صوبائی وزیر نے مون سون کے دوران اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے پیشگی انتظامات سو فیصد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام واسا حکام ڈی سلٹنگ مہم تیز کریں، نالوں اور ڈرینز کی مکمل صفائی نظر آنی چاہیے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ بارش کے پانی کی فوری نکاسی کیلئے مشینری اور عملے کی بروقت فیلڈ میں موجودگی نہ ہونے پر سخت کارروائی ہوگی۔ اربوں روپے کے فنڈز سے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور ثمرات عوام تک پہنچائے جائیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق شہریوں کو بہتر سیوریج اور نکاسی آب کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
Read Next
3 دن ago
*صوبہ بھر میں واسا عملے کی بنیادی ریسکیو اور فائر سیفٹی تربیت*
4 دن ago
نالہ لئی کی صفائی،تجاوزات کے خاتمے اور سیلابی صورتحال سے بچاؤ کے لئے جامع اقدامات کا فیصلہ
4 دن ago
*پھاٹا کے مالی سال 2025-26 کا جامع آڈٹ، خصوصی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم*
5 دن ago
وزیر اعلٰی صاف پانی پراجیکٹ، 30 نومبر تک راولپنڈی ڈویژن میں 706 فلٹریشن پلانٹس مکمل و فعال کرنے کا ہدف
5 دن ago






