وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد اور سیکرٹری اوقاف احسان بھٹہ کی زیر صدارت ایوان اوقاف میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں داتا دربار اور بھاٹی چوک کی ری ماڈلنگ اور توسیع بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔داتا دربار کے اطراف مارکیٹ کی ری پلاننگ کی جائے گی۔ ٹیپا رواں ہفتے داتا دربار کی ری ماڈلنگ اور توسیع پر تعمیراتی کام بھی شروع کر دے گا۔ اجلاس میں وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے کہا کہ وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کی قیادت میں لاہور کے تاریخی و ثقافتی حسن کو بحال کیا جا رہا ہے۔ سیکرٹری اوقاف احسان بھٹہ نے کہا کہ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ کے دربار شریف کی ری ماڈلنگ اور توسیع ایک تاریخی اقدام ہے۔ وزیراعلٰی پنجاب کے مذہبی سیاحت کے فروغ کے وژن کے تحت داتا دربار منصو بے کی بین الاقوامی طرز پر ری ماڈلنگ کی جائے گی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے اجلاس کو بتایا کہ ٹیپا داتا دربار اور بھاٹی چوک کی توسیع اور ری ماڈلنگ منصوبے پر کام کر رہا ہے۔ داتا دربار کے اطراف پارکنگ ایریا اور سیٹنگ ایریا ڈویلپ کیا جائے گا۔داتا دربار کے اطراف تجاوزات اور گندگی کا خاتمہ اور ڈسٹ فری علاقہ کیا جائے گا۔داتا دربار کے سامنے گرین ایریا بنایا جائے گا، پیدل چلنے کے لیے پیڈسٹرین اور واک ویز بنیں گے۔ سیکرٹری اوقاف نے منصوبے پر کام کرنے والے تمام محکموں کو انٹیگریٹڈ پلان بنانے کی ہدایت کی۔ سیکرٹری اوقاف احسان بھٹہ نے کہا کہ دربار شریف کی تزئین و آرائش و ری ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ زائرین کی سہولیات اور معمول کی سرگرمیوں کو مدنظر رکھا جائے۔اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر اوقاف، نمائندہ سی اینڈ ڈبلیو، نیسپاک، ایل ڈی اے، ٹیپا اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
Read Next
12 گھنٹے ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کازیر تعمیر بھاٹی چوک انڈر پاس کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ،چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین کی بریفنگ
5 دن ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا داتا دربار توسیعی منصوبے اور زیر تعمیر بھاٹی چوک انڈر پاس کا دورہ،چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین کی بریفنگ
6 دن ago
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ریفارمز لارہے ہیں،وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب
7 دن ago
*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ڈی جی پیلرا اکرام الحق اور ڈی سی لاہور علی اعجاز کے ہمراہ ایل ڈی اے سٹی کا دورہ*
1 ہفتہ ago
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے 11 افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،نوٹیفکیشن
Related Articles
وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت اجلاس،مثالی گاؤں پروگرام کے لئے مزید 39 ارب روپے مختص کرنے کا جائزہ
1 ہفتہ ago
یکم جولائی 2026 سے ایل ڈی اے کی حدود میں کام کرنے والی تمام سکیموں میں فائلوں کی خرید وفروخت ختم کر دی جائے گی،ڈی جی طاہر فاروق
1 ہفتہ ago
ایل ڈی اے ٹیموں نےڈیفنس روڈ،علامہ اقبال ٹاون،سبزہ زار،جی ٹی روڈ،گلشن راوی اورسمن آباد میں آپریشن کرکے 208املاک سربمہرکردیں
1 ہفتہ ago


