انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز پشاور میں کانووکیشن 2025 کا انعقاد،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی شرکت،خطاب

انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز پشاور میں کانووکیشن 2025 کا انعقاد ہوا ۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی کانووکیشن میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی، یونیورسٹی انتظامیہ و فیکلٹی، گریجویٹس اور ان کے والدین بھی شریک ہوئے۔ وزیر اعلیٰ نے مجموعی طور پر 260 گریجویٹس کو ڈگریاں دیں۔ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے 6 گریجویٹس کو گولڈ میڈلز اور 6 کو سلور میڈلز سے بھی نوازا گیا۔

وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کا کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز جیسے معیاری تعلیمی ادارے کے کانووکیشن میں شرکت میرے لئے خوشی کا باعث ہے، تمام گریجویٹس ان کے والدین، اور فیکلٹی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آپ پروفیشنل لائف میں داخل ہو رہے ہیں ، محنت کر کے ملک و صوبے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں، صوبے کے پروفیشنلز کو اپنا کاروبار و سٹارٹ آپس شروع کرنے کے لیے 2 ارب روپے بلا سود قرضوں کی فراہمی کا اعلان کرتا ہوں۔ وہ اقوام جو آج جدید تحقیق اور سائنسز میں سرمایہ کاری کریں گی وہی مستقبل کی قیادت کریں گی، گریجویٹس صرف ملازمتوں کے حصول پر توجہ نہ دیں بلکہ جدید کاروبار اور اسٹارٹ اپس کی طرف قدم بڑھائیں۔ پاکستان کی معیشت کا مستقبل تحقیق، جدت، اور مقامی حل پر مبنی اسٹارٹ اپس پر منحصر ہے، مجھے ایسے ادارے میں جا کر خوشی ہوتی یے جو اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں کیونکہ ایسے ادارے حقیقی معنوں میں خودمختار ہوتے ہیں۔ ہم اپنے تمام اداروں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے اور انہیں منافع بخش بنانے پر کام کر رہے ہیں۔ زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے اسلامی اصولوں پر کار بند ہونا ضروری ہے۔ ہمارا ماضی ہم خود بناتے ہیں اور ہمیں اسے ایسا بنانا چاہیے کہ ہم اس پر فخر کر سکیں۔ عظیم لوگوں میں شامل ہونے کے لیے اسلامی تعلیمات اور اقدار پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے۔ اپنے مقصد کے حصول کے لیے کوشش کرتے رہیں ایک دن ضرور کامیاب ہونگے، والدین ہماری خواہشات کے لیے اپنی خواہشات قربان کرتے ہیں اور یہ عظیم لوگ ہیں۔

جواب دیں

Back to top button