وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور نےایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ(ترناب) میں سنٹر آف ایکسیلنس کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ
کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے اس کے وسائل اور استعداد کو بروئے کار لانا ناگزیر ہے، ہمارے ملک کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار وسائل سے نوازا ہے ، بد قسمتی سے ماضی میں ان وسائل کو دانشمندانہ طریقے سے استعمال نہیں کیا گیا۔ ہمیں آزاد اور خودمختار ہونے کے لیے مالی لحاظ سے خود کفیل ہونا ضروری ہے، ہم صوبے میں اداروں کو مالی لحاظ سے مضبوط اور حقیقی معنوں میں خود مختار بنا رہے ہیں۔ غذائی پیداوار کو بڑھانے کے لیے تحقیق نہایت ضروری ہے، نو قائم سنٹر آف ایکسیلنس اس سلسلے میں معاون و مددگار ثابت ہوگا۔ ہماری حکومت غذائی پیدوار بڑھانے اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کے سالوں سال سے جاری منصوبوں کو فاسٹ ٹریک پر مکمل کر رہے ہیں۔ گزشتہ ایک سال کے دوران مختلف منصوبوں کی تکمیل سے 4 لاکھ کنال زمین کو زیر کاشت لایا جا چکا ہے، رواں سال جاری منصوبوں کی تکمیل سے مزید 4 لاکھ کنال اراضی کو زیر کاشت لایا جائے گا۔ سی آر بی سی لفٹ کنال منصوبہ پر بھی کام جاری ہے، اس منصوبے سے لاکھوں ایکڑ بنجر اراضی کو زیر کاشت بنایا جائے گا۔ سی آر بی سی لفٹ کنال پورے ملک کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد دے گا۔ اگر ہم نے آگے بڑھنا ہے تو اپنے اندر تبدیلی لانا ہوگی، اور خامیوں کی نشاندھی کر کے ان کا تدارک کرنا ہوگا، ہم نے اپنی ذات سے نکل کر اجتماعی طور پر ملک و قوم کا سوچنا ہے، اس کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ ضم اضلاع میں نان ٹیکنیکل پوسٹوں بھرتی صرف مقامی لوگوں کی ہوگی، ان پر بندوبستی اضلاع سے کوئی بندہ بھرتی نہیں ہوگا، ٹیکنیکل پوسٹوں پر بھی متعلقہ علاقے کے لوگوں کو تعینات کیا جائے تاکہ وہ ڈیلیور کر سکیں۔
حکومت کا کام عوام کے لیے سہولیات پیدا کرنا ہے ، اس ہر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ (ترناب) کا دورہ. صوبائی وزراء، میجر ریٹائرڈ محمد سجاد، پختون یار بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے ۔ وزیر اعلیٰ نے ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں سنٹر آف ایکسیلینس کا افتتاح کر دیا۔ سنٹر آف ایکسیلینس 650 ملین روپے کی لاگت سے قائم کیا گیا یے۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر محکمہ زراعت کو 90 موٹرسائیکل، 6 ٹریکٹرز اور 6 منی ٹرکس کی چابیاں حوالہ کیں۔ وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور نے زرعی تحقیقاتی ادارے میں لگائے گئے مختلف سٹالز کا جائزہ لیا.






