چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کی زیرصدارت نیو پشاور ویلی ہاؤسنگ اسکیم میں میڈیا انکلیو کے قیام سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات و تعلقات عامہ ڈاکٹر محمد بختیار خان، پریس رجسٹرار انصار خیلجی، ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ عمران وزیر، صدر پشاور پریس کلب ایم ریاض اور سینئر صحافی شریک ہوئے۔چیف سیکرٹری نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ رواں سال اکتوبر تک تمام تیاری اور رسمی کارروائیاں مکمل کی جائیں تاکہ نومبر میں صحافیوں کو وزیراعلیٰ کے ہاتھوں اصل الاٹمنٹ لیٹرز فراہم کیے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا انکلیو صحافی برادری کا دیرینہ مطالبہ ہے اور حکومت کا ایک اہم اقدام ہے جسے بروقت پایہ تکمیل تک پہنچانا ضروری ہے۔چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ نے مزید اعلان کیا کہ صدر پشاور پریس کلب محمد ریاض کی سفارش پر صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی صحافیوں کے لیے اسی طرز پر رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہاؤسنگ سکیموں کی نشاندہی کی جائے گی تاکہ خیبرپختونخوا کے تمام میڈیا ورکرز کو محفوظ اور بہتر رہائش میسر ہو سکے۔انہوں نے حکومت کے ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ ترقی کے وژن کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ نئی ہاؤسنگ سکیموں کے مکینوں کے لیے لازم ہوگا کہ وہ اپنے پلاٹ کے رقبے کے مطابق درخت اور پودے لگائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرسبز یا زرعی اراضی پر ہاؤسنگ سکیموں کی اجازت نہیں دی جائے گی بلکہ صرف بنجر زمین استعمال ہوگی تاکہ زراعت اور ماحولیات کو نقصان نہ پہنچے۔اس موقع پر صدر پشاور پریس کلب محمد ریاض نے کہا کہ میڈیا انکلیو کا منصوبہ جو کبھی ناممکن لگتا تھا، چیف سیکرٹری کی ذاتی دلچسپی اور میڈیا برادری کے ساتھ تعاون کی بدولت ممکن ہوا ہے۔اس سے قبل ڈی جی ہاؤسنگ عمران وزیر نے سکیم کی تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے سہولیات، رابطہ سڑکوں، گرین بیلٹس اور اب تک حاصل ہونے والی پیش رفت پر روشنی ڈالی۔ اجلاس میں سینئر صحافی شمیم شاہد، اسماعیل خان، ارشد عزیز ملک، کاشف الدین اور فرید اللہ خان بھی موجود تھے۔
Read Next
2 گھنٹے ago
خیبرپختونخوا کے صوبائی افسران کے ترقی کیلئے دو سلیکشن بورڈ قائم
1 دن ago
خیبرپختونخوا کےبلدیاتی نمائندوں کیطرف سے حاجی غلام احمد بلور کے اعزاز میں پروقار تقریب منقعد کی جائیگی
1 دن ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی جدوجہد رنگ لے آئی،اکاونٹ فور کی سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ کو ارسال
2 دن ago
یقین دہانی کے باوجود بھی لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی وزیر اعلیٰ کیساتھ ملاقات نہ ہوسکی،بھرپور احتجاج کیلئے مشاورت تیز
2 دن ago






