پشاور(بلدیات ٹائمز)واٹر اینڈ سینیٹیشن کمپنیز کے حکام آپے سے باہر۔عوام کی طرف سے بلدیاتی ملازمین کے ساتھ غلط رویہ ،بدکلامی اور ناانصافی کے بعد واسا اتھارٹی کے منیجرز کی طرف سے بھی ملازمین کو تحفظ فراھم کرنے کی بجائے ملازمین کے حقوق کی پامالی اور عزت نفس کو مجروع کرنا کسی طرح بھی قابل برداشت نہیں ھے۔ واسا ایبٹ آباد کے چند عاقبت نااندیش افسران کی طرف سے ملازمین کے ساتھ ماورائے آئین و ماورائے اختیار اقدامات اٹھانے اور ملازمین کو حراساں کرنے سے صوبہ بھر کے بلدیاتی ملازمین میں سخت بے چینی پھیل گئی ھے۔ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے عہدیداران نے واسا کمپنیز کی طرف سے ماورائے اختیار اقدامات اٹھانے اور بلدیاتی ملازمین کے بنیادی ، آئینی حقوق کی پامالی پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ھوئے واسا کمپنیز کے حکام کو تنبیہ کی ھے کہ اگر بلدیاتی ملازمین کے حقوق کی پامالی بند کر کے ملازمین کو تحفظ فراھم نہ کیا گیا تو صوبہ بھر کے بلدیاتی ملازمین واسا کمپنیز کے غیر آئینی اور ماورائے اختیار اقدامات کے خلاف بھر پور احتجاج کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری واسا کمپنیز پر عائد ہو گی۔
Read Next
17 گھنٹے ago
*وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ڈیجیٹل لائسنس منیجمنٹ سسٹم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا*
2 دن ago
خیبرپختونخوا حکومت قانون و آئین پر عمل درآمد یقینی بناتے ہوئےبلدیاتی انتخابات کا اعلان کرے،لوکل کونسلز ایسوسی ایشن
2 دن ago
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام 2026-27 بارے اجلاس!
4 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی پشاور رنگ روڈ ناردرن سیکشن پیکج ون کی افتتاحی تقریب سے خطاب
6 دن ago
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی یورپی یونین کے سفیر ریمونڈاس کاروبلس سے اہم ملاقات
Related Articles
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کےعہدیداران کی فنانس ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام سےجلد گرانٹ کے اجراء کے لئے ملاقات
6 دن ago
صوبائی وزیر قانون خیبر پختونخوا آفتاب عالم کی زیرِصدارت ڈپٹی کمشنر آفس کوہاٹ میں اہم اجلاس
1 ہفتہ ago



