ڈائریکٹرجنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی محمد اسحاق کھوڑو کی زیرصدارات ایس بی سی اے ہیڈکوارٹربلڈنگ کراچی میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگر ریجنزحیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور میرپورخاص کے ریجنل ڈائریکٹرزاورڈپٹی و اسسٹنٹ ڈائریکٹرز شریک ہوئے، اجلاس میں صوبے کے مذکورہ شہروں میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف سخت ایکشن پالیسی اور قانونی تعمیراتی ضرورتوں اور سرگرمیوں پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل محمداسحاق کھوڑو نے کہا کہ حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور میرپور خاص میں تیزی سے پھیلتے ہوئے بڑے شہروں میں رہائشی و کمرشل تعمیرات کی ضرورتوں میں اضافہ ہورہاہے نئی ڈویلپمنٹ میں قانونی تعمیرات شہر کی ترقی اورخوشحالی کا اہم عنصرہے اور یہی حکومت سندھ کاوژن ہے۔

انہوں نے تمام ریجنز ڈائریکٹرز اورڈپٹی واسسٹنٹ ڈائریکٹرز پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی وزیربلدیات سعید غنی کی جانب سے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی تمام ریجن کی سطح پرہے کسی بھی صورت غیرقانونی تعمیرات اور سرپرستی میں ملوث افسران واہلکار کو ہرگز برداشت نہیں کیاجائے گا۔انہوں ہدایت دی کہ ایس بی سی اے سے بغیرمنظوری قائم کردہ غیرقانونی پیٹرول پمپس،پرائیویٹ پبلک سیل پروجیکٹس،غیرقانونی رہائشی اسکیم اورغیرقانونی انفرادی رہائشی ودیگرکمرشل تعمیرات اور استعمال اراضی کی خلاف ورزیوں کا مکمل سدباب کیاجائے اس زمرے میں ایسی تعمیرات اوراستعمال اراضی جنہیں ضوابط کے تحت قانونی دائرہ کار میں لائے جاسکتا ہے انہیں تعمیراتی قوانین کے مطابق سہولت فراہم کی جائیں تاکہ ادارے کے ریونیو میں اضافے سے ملک اورصوبے کی ترقی میں مثبت اثرات اور ریجنز کے مالی مسائل کے حل کا خاتمہ کیاجائے۔انہوں نے مزید ہدایت دی کہ تعمیراتی قوانین کے خلاف کسی بھی دباؤ کو خاطرمیں نہ لایاجائے اورانہدامی ایکشن کے ساتھ اس میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے۔ کثیرالمنزلہ پروجیکٹس اور کمرشل پلازہ میں بلڈنگ پلان پر عملداری کے سلسلے میں خاص طور پر کٹ لائین پرغیرقانونی تعمیرات،ہنگامی حادثی انخلاء کے راستے، فائرسیفٹی آلات کی تنصیب اورکارپارکنگ کے استعمال کی خلاف ورزی کو سختی سے روکاجائے اور شہری حقوق سے متعلق مفادات وسہولیات کو بحال کروایاجائے جبکہ خلاف ورزی کرنے والے پروجیکٹس کی این او سی برائے تشہیرفروخت کی منسوخ اور پرانی رہائشی و کمرشل عمارتوں مزکورہ سہولیات کو بحالی تک انہدامی کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ ڈائریکٹرجنرل نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کی کے غیرقانونی تعمیرات کے حوالے سے وزیربلدیات کی عدم براداشت پالیسی پر سوفیصد عملدرآمد کو یقینی بنانا ہوگا جس کے تحت غیرقانونی تعمیراتی کی سرپرستی میں ملوث کسی افسر یا اہلکار کے لئے کسی صورت رعایت ممکن نہیں، سخت محکمہ جاتی تادیبی کارروائی کی جائے گی۔






