لاہور (فیصل مجیب الرحمٰن شامی و حاجی مشتاق نشتر ٹاؤن رپورٹر سے)نشتر ٹاؤن یونین کونسل 235 میں سیکرٹری یونین کونسل محمد ارشد بھٹہ نے سٹاف کے ہمراہ مستحقین کو چیکس تقسیم کیے جو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے رمضان پیکج میں فی خاندان دس ہزار کے چیکس دیے گئے ۔

اس موقع پر کوآرڈینیٹر و سابقہ کونسلر و سینئر صحافی مہر عبدالروف نے اپنی خدمات پیش کیں۔ سٹاف کونسل حاجی مشتاق۔حنان وسیم اور بسمہ نے بھی اپنی خدمات پیش کیں ۔جن خاندانوں کے چیکس آئے انکو کالز کر کے آگاہ کیا گیا ۔اس موقع پر شفافیت کے عمل کو اہمیت دی گئی ۔مہر عبدالروف نے محمد ارشد بھٹہ اور انکے سٹاف کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے بڑی محنت اور دیانتداری سے وزیر اعلیٰ پنجاب رمضان پیکج میں کام کیا ہے ۔






