صفائی سہولیات کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کے لئے سی ای او کے مختلف علاقوں کے دورے،78 یونین کونسلز میں گھر گھر سے ویسٹ کولیکشن کا آغاز کر دیا گیا، بابر صاحب دین

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور کو چمکانے اورعوام تک صفائی کی بروقت سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی افسران اور ورکرز فیلڈ میں متحرک ہیں۔سی ای او بابر صاحب دین نے صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے خود بھی فیروز پور روڈ، کماہاں آشیانہ روڈ، نشتر ٹاؤن کا دورہ کیا۔

صفائی انتظامات کے جائزے کے دوران آپریشن ٹیموں کو روڈ سائیڈ اور سروس لینز پر سکریپنگ کی ہدایت جاری کی جبکہ صفائی فیڈ بیک کے لیے علاقہ مکینوں اور دکانداروں سے ملاقات کر کے ایل ڈبلیو ایم سی کی ورکنگ کے بارے میں بات چیت بھی کی۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے کچا جیل روڈ، پیکو روڈ، مادر ملت روڈ، مولانا شوکت علی روڈ پر کنٹینرز کلیئرنس کا جائزہ لیا۔ ٹاؤن شپ مارکیٹ، فیصل ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن لنک روڈ میں ورکرز کی حاضری اور مینوئل سویپنگ کو چیک کیا۔شمع، اچھرہ، شادمان ریڑھی بازار میں بھی صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ لاہور میں 78 یونین کونسلز میں گھر گھر سے ویسٹ کولیکشن کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ آئندہ دو مہینوں میں لاہور کی تمام 274 یونین کونسلز میں گھر گھر سے کوڑا اٹھانے کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔لاہوریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہی اولین ترجیح ہے۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ گھر گھر آنے والی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں، کوڑا ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز کے حوالے کریں۔ صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔

جواب دیں

Back to top button