سابق وزیر اعلیٰ اور تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی عدالت عالیہ لاہور کے حکم سے جیل سے رہا ہوگئے

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی عدالت عالیہ لاہور کے حکم سے جیل سے رہا ہوگئے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کوٹ لکھپت جیل سے اپنی رہائش گاہ ظہور الہٰی پیلس پہنچ گئے۔

لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الیی کی رہائی کا حکم دیا تھا، ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی بھرتی کیس میں پرویز الہیٰ کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔عدالت عالیہ لاہور کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے چوہدری پرویز الہٰی کی پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے مقدمے میں درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

پرویز الہٰی کے وکیل عامر سعید راں کا مؤقف تھا کہ پرویز الہٰی کا اِن بھرتیوں سے کوئی تعلق نہیں تھا، اینٹی کرپشن نے مقدمہ 2 سال کی تاخیر سے درج کیا۔ انہوں نے کسی امیدوار سے بھرتی کےلیے رقم وصول نہیں کی۔ اینٹی کرپشن نے پرویز الہٰی کے گھر سے جعلی ریکوری ڈالی۔اینٹی کرپشن کے وکیل کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی پر مقدمہ قانون کے مطابق درج کیا۔ عدالت نے پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ پرویزالہٰی کو 25 اکتوبر 2023ء کو گرفتار کیا گیا تھا۔

مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی کے مطابق

اللہ پاک کا بہت شکر ہے کہ مجھے سرخرو کیا: چودھری پرویزالٰہی

اللہ پاک نے مجھے حوصلہ دیا کہ میں ثابت قدم رہوں: چودھری پرویزالٰہی

میں ان ججوں کا مشکور ہوں جنہوں نے حق اور سچ کا ساتھ دیا اور مجھے رہائی ملی: چودھری پرویزالٰہی

میں ان سب لوگوں کا مشکور ہوں جنہوں نے میرے لیے دعائیں کیں اور اس مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا: چودھری پرویزالٰہی

گجرات کے لوگوں کو بہت زیادتیاں اور ظلم سہنا پڑا: چودھری پرویزالٰہی

گجرات میں ہمارا مینڈیٹ تک چرایا گیا: چودھری پرویزالٰہی

شجاعت صاحب کے بچوں سے اس وقت تک کوئی بات نہیں ہو گی جب تک ہمارا مینڈیٹ واپس نہیں ہو گا: چودھری پرویزالٰہی

گجرات میں جن لوگوں کے ساتھ زیادتیاں ہوئیں وہ جب تک معاف نہیں کریں گے تب تک ان سے کوئی بات نہیں ہو گی: چودھری پرویزالٰہی

مجھے پکڑوانے میں اور میرے ساتھ زیادتی کرنے میں سب سے زیادہ اہم کردار محسن نقوی کا رہا ہے: چودھری پرویزالٰہی

میں عمران خان کے ساتھ تھا، ہوں اور انشاء اللہ رہوں گا: چودھری پرویزالٰہی

جواب دیں

Back to top button