صوبائی اسمبلی 7 مارچ 2025ء کو پیش ہوا اور متعلقہ سٹینڈنگ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔قانون میں کل 14 پارٹ ہیں اور 36 ابواب ہیں ہر باب خاص ایشو کے حوالہ سے مختلف دفعات پر مشتمل ہے ۔ کل 196 سیکشن ہیں۔قانون میں 9 شیڈول شامل ہیں جن کی تفصیل درج ذیل ہے ۔ ۔ شیڈول اول: دو حصوں میں مخصوص نشستوں کی تقسیم کے حوالہ سے ہے۔ – شیڈول دوم ختم نبوت پر یقین کے حوالہ سے ڈیکلریشن۔- شیڈول سوم: آفس / عہدے سنبھالنے کی حلف برداریہ۔ ۔ شیڈول چہارم : لوکل گورنمنٹ ٹیکس اور فیس وغیرہ۔۔ شیڈول پنجم : رولز اور بائی لاز کی تفصیل
۔ ۔ شیڈول ششم : لوکل گورنمنٹ اداروں کی جنرل پاور اور فنکشنز۔۔ شیڈول ہفتم: ایسے جرائم جن کی شنوائی عدالت میں ہوگی۔ – شیڈول ہشتم : عمومی جرائم اور خلاف ورزیاں ( قابل سزاء )۔ ۔ شیڈول نہم: جرمانوں کے ٹکٹ چیدہ چیدہ اہم نکات: لوکل گورنمنٹ کا دورانیہ پانچ سال ہوگا۔ ضلع بھر کی تمام لوکل گورنمنٹ اداروں کا با اختیار نگران / انچارج ضلع کا ڈپٹی کمیشنر ہوگا ( قانون میں واضع درج ہے )
۔ انتخابات کی ذمہ داری الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پاس ہوگی جو الیکشن ایکٹ 2017 ء کے تحت انتخابات اس قانون میں طے شدہ طریق کارسے کروائے گا۔ براہ راست بالغ رائے دہی کے تحت انتخابات صرف یونین کونسلوں کی 9 جنرل ممبران کے لئے ہونگے ۔ جوملٹی ممبر حلقہ ( یونین کونسل ) سے منتخب ہونگے ون ٹو ون مقابلہ نہیں ہوگا ۔ آزاد حیثیت سے بھی منتخب ہو سکتے ہیں مگر نتیجہ کے اعلان کے بعد تین ماہ کے اندر کسی پارٹی سے منسلک ہو سکتے ہیں۔ پارٹی ٹکٹ پر منتخب ممبران پر ڈی فیکشن کلاز لاگو ہو گی ۔ مخصوص نشستوں اور سربراہان کو ان ڈائریکٹ طریقہ سے بذریعہ شو آف ہینڈ منتخب کیا جائے گا۔
کونسلرز کی کم از کم عمر 21 سال اور سر بر اہان کی 25 سال ہونا چاہیے اور سربراہان ہاؤس کے اندر بطور جوائنٹ سپیشل منتخب ہوں گے۔۔۔ ووٹرز اپنے انتخابی حلقہ میں صرف ایک ووٹ ایک امیدوار کو ڈالے گا۔ اکثریتی ووٹوں پر مطلوبہ ممبران منتخب ہو نگے مساوی ووٹوں کی شکل میں قرعہ اندازی سے فیصلہ ہو گا جو ریٹرنگ آفیسر کرے گا۔ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے حوالے سے مکمل معلوماتی تحریر درج ذیل صفحات میں عوام کی رہنمائی کے لئے پیش ہے تاکہ کاپی کرنے اور پڑھنے میں آسانی ہو۔
بلدیات ٹائمز رپورٹ





