ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا جی ون مارکیٹ اور خیابان جناح جوہر ٹاؤن کا دورہ، غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کا جائزہ

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے جی ون مارکیٹ اور خیابان جناح جوہر ٹاؤن کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے خیابان جناح، جوہر ٹاؤن پر غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال ٹاؤن خواجہ عمیر اور ایل ڈی اے افسران نے بریفنگ دی۔ خیابان جناح پر سیٹ بیک ایریاز پر بنائی گئی تجاوزات و سٹرکچر مسمارکر دیا گیا ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے مسلسل ٹریفک جام کا باعث بننے والے املاک سے سیٹ بیک ایریاز یقینی بنانے کی ہدایت کی۔بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے جی ون مارکیٹ جوہر ٹاؤن کا بھی دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کمرشل زون جی ون مارکیٹ میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔ جی ون مارکیٹ کمرشل زون میں پارکنگ ایریا کی ڈویلپمنٹ اور مارکیٹ کی ری ماڈلنگ کا کام جاری ہے۔مارکیٹ کے اطراف ٹف ٹائلز لگائی جا رہی ہیں، کمرشل املاک کے فساڈ کو یونیفارم پینٹ اور سائینج کی جائے گی۔جی ون مارکیٹ کمرشل زون کی ری ماڈلنگ سے تجاوزات کا مستقل خاتمہ ہو گا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے جی ون مارکیٹ کے ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کی ہدایات کی۔

جواب دیں

Back to top button