غیرقانونی تعمیرات،غیر کمرشل عمارتوں کے خلاف ایل ڈی اے کی خصوصی مہم جاری، 50سے زائد املاک جزوی طورپرمسمار،75غیرقانونی کمرشل املاک سربمہر

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹیموں کا غیرقانونی کمرشل عمارتوں، کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کارروئیاں کر کے50سے زائد املاک جزوی طور پرمسمارجبکہ75غیرقانونی کمرشل املاک سربمہرکر دیں۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے پائن ایونیوڈیفنس روڈ،جوبلی ٹاؤن،ایڈن لین ولاز میں کارروائیاں کیں۔

ٹیموں نے پائن ایونیومیں غیرقانونی عارضی سٹرکچرز اور غیر قانونی کمرشل املاک کے سائن بورڈز ہٹا دیئے۔ایل ڈی اے ٹیموں نے پائن ایونیو ڈیفنس روڈ اور جوبلی ٹاؤن میں متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے ایڈن لین ولاز، پائن ایونیو میں 35 املاک سے غیر قانونی کمرشل شیڈز ہٹا دیئے، بورڈز مسمارکر دیئے۔میاں چوک جوبلی ٹاؤن کے قریب غیر قانونی کمرشل تعمیرات مسمار کر دیں۔سی بلاک ایل ڈی اے ایونیوون میں غیر قانونی کمرشل تعمیرات اور غیرقانونی کمرشل ورکشاپ کو مسمار کر دیا۔جوبلی ٹاؤن اور ایونیوون میں 5 املاک سے غیر قانونی کمرشل بورڈز ہٹادیئے۔مسمار کی گئیں املاک میں معروف فوڈ پوائنٹس، ورکشاپ،کیفے، پراپرٹی آفس،دفاتر و دیگر شامل ہیں۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ، فیصل ٹاؤن میں 25املاک اور یو بی ڈی کینال کے اطراف میں 26 غیرقانونی کمرشل املاک سیل کر دیں۔ریکوری آپریشن کے دوران علامہ اقبال ٹاؤن میں 24املاک سربمہر کر دیں۔ ان املاک میں نجی سکول، کلینک، فارمیسی، بیکری، کیش اینڈ کیری، ریستوران، ورکشاپ، فو ڈ پوائنٹ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔ آپریشن چیف ٹاؤن پلانرون اسد الزمان اور چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہرعلی کی زیر نگرانی کیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر غیرقانونی کمرشل عمارتوں، کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

جواب دیں

Back to top button