مقامی حکومتوں کے حل طلب مسائل، بلدیاتی نمائندوں کو حقوق کے حصول کے لئے لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی کوشیش مزید تیز

مقامی حکومتوں کے حل طلب مسائل، بلدیاتی نمائندوں کو حقوق کے حصول کے لیے لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی کوشیش مزید تیز کردی گئی ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے حلف لینے کے بعد 29 اکتوبر کو لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کیطرف سے ملاقات کے لیے وزیر اعلیٰ سکٹریریٹ میں تحریری خط جمع کردیا گیا ہے اسی طرح وزیر بلدیات مینا خان آفریدی کے چارج لیتے ہی لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کیطرف سے بدست کوارڈنیبٹر ایسوسی ایشن انتظار علی خلیل تحریری خط وزیر بلدیات مینا خان آفریدی کو دے دیا گیا ہے اس موقع پر تحصیل چئیرمین حسن خیل پشاور حفیظ الرحمن، این سی چئیرمین عطاء اللہ بھی موجود تھے۔ کوارڈنیبٹر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن انتظار علی خلیل کے مطابق لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا مضبوط مستحکم بلدیاتی نظام کے لیے عرصہ دراز سے کوشیش کررہی ہے کیونکہ اگر مضبوط مستحکم فعال بلدیاتی نظام ہوگا تو عوام کو سماجی و میونسپل خدمات کی فراہمی گھر کے دہلیز پر بآسانی میسیر ہوگی۔ انتظار علی خلیل کے مطابق نو منتخب وزیر بلدیات مینا خان آفریدی اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے امید ہے کہ وہ جلد لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا وفد کو ملاقات کا وقت دیکر مقامی حکومتوں کے نظام کو مضبوط مستحکم بنائیبگے کیونکہ گزشتہ ساڑھے تین سالوں سے خیبرپختونخوا میں مقامی حکومتوں کا نظام مکمل مفلوج ہیں عوامی کو میونسپل و سماجی خدمات کے حصول میں شدید مسائل کا سامنا ہیں جس کیوجہ سے صوبائی حکومت پر روز بروز مسائل کا بوجھ بڑھ رہا ہے۔ لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا امید رکھتی ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت دلچسپی لیتے ہوئے بلدیاتی نمائندوں کے مسائل کے حل کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھائیگی۔

جواب دیں

Back to top button