ڈی سی لاہور کی ازخود مانیٹرنگ،یو سی 8 میں لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

لاہور ڈویلپمنٹ پلان اور ترقیاتی کام جاری ہے ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا ازخود مانیٹرنگ کر رہے ہیں. انہوں نے یو سی 8 میں لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا.

ایم سی ایل، نیسپاک، واسا اور ٹھیکیدار نے موقع پر ترقیاتی منصوبے سے متعلق موقع پر بریفنگ دی. ڈی سی لاہور نے ٹھیکیدار کو ترقیاتی کام کو بہتر اور ٹائم لائن کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کی. ڈی سی لاہور نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کا کام جلد ازجلد مکمل کیا جائے. انہوں نے ترقیاتی کاموں میں اہداف کے حصول یقینی بنانے کی ہدایت کی. ڈی سی لاہور نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں کوالٹی و شفافیت کا معیار برقرار رکھا جائے، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل شفاف اور بروقت ہو گی.

جواب دیں

Back to top button