محکمہ بلدیات پنجاب نے لوکل گورنمنٹ سروس ٹاؤن پلاننگ ونگ کی تین خاتون افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور داتا گنج بخش زون سے گریڈ18 کی زونل آفیسر پلاننگ مہوش نعیم کو انتظامی بنیادوں پر میونسپل آفیسر پلاننگ میونسپل کمیٹی چونیاں تعینات کر دیا گیا ہے۔عائشہ بشری میونسپل آفیسر پلاننگ پتوکی سے چونیاں کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔ایم سی ایل کے راوی زون میں تعینات زونل آفیسر پلاننگ نرگس زاہد کو تبدیل کر دیا گیا ہے انھیں میونسپل آفیسر پلاننگ میونسپل کمیٹی صفدر آباد لگا دیا گیا ہے۔





