وزیر بلدیات سندھ سعید غنی سے سپریم کونسل آف آل پاکستان ٹرانسپورٹرز کے وفد کی ملاقات،مطالبات پر سنجیدگی سے غور کی یقین دہانی

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی سے سپریم کونسل آف آل پاکستان ٹرانسپورٹرز کے وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔وفد کی قیادت سپریم کونسل کے سنئیر وائس چیئرمین ملک ریاض اعوان نے جبکہ وفد میں صدر سندھ ائیر کنڈیشن بس اونر کے صدر حاجی امان اللہ، ارکان میں حاجی محمد شفیق، لالہ افضل، راجہ نوید، حاجی محمد عاشق، ارشد گجر، سردار محمد اشرف، محمد بشیر، ممتاز اعوان و دیگر بھی موجود تھے۔وفد نے صوبائی وزیر کو انہیں درپیش مسائل بالخصوص شہر سے بسوں کی شہر سے باہر ٹرمینل کی منتقلی کے باوجود بھی ان کے بکنگ آفس کو بند کرنے کے جاری احکامات سمیت دیگر کے حوالے سے آگاہی دی۔

وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا کہ اس وقت شہر میں ٹریفک جام اور حادثات میں بے تحاشہ اضافے کے بعد سندھ حکومت کو سخت اقدامات لینے ضروری ہوگئے ہیں۔ شہر میں ٹریفک جام کے باعث روزانہ لاکھوں افراد اس سے متاثر ہورہے ہیں۔ ہم ٹرانسپورٹ برادری کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لے رہے ہیں بلکہ تمام تجاوزات اور ٹریفک کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے۔جہاں تک آپ کے بکنگ کے دفاتر جو کہ دکانوں کے اندر ہیں اس کے حوالے سے وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سے ان کی پاکستان واپسی پر بات کروں گا۔ سعید غنی نے ٹرانسپورٹرز کے وفد کو یقین دہانی کروائی۔

جواب دیں

Back to top button