والٹن روڈ فیروزپور روڈ تا ڈیفنس آمدورفت کیلئے اہم مین آرٹری ہے۔تکمیل کے قریب ہے۔کمشنر لاہور زید بن مقصود

کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود نے والٹن روڈ کا دورہ کیا تعمیر کے تکمیلی مراحل کا جائزہ لیا کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود کو زیر تعمیر والٹن روڈ پر پیشرفت بریفنگ دی جس میں آگاہ کیا گیا کہ جدید انفراسٹرکچر کے ساتھ شہریوں کیلئے بہترین سفری کے طور پر تکمیل کے عین قریب ہے جبکہ 95 فیصد کام مکمل ہے۔ مرکزی شاہراہ (مین کیریج وے) مکمل ہو چکی ہے۔ سیوریج سسٹم سوفیصد فعال،نکاسئ آب مسائل حل کیلیے نالہ ڈائیورژن بھی کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ علاقے میں تمام اسٹریٹ لائٹس نصب ہارٹی کلچر کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ سروس لین کی اسفالٹ کا کام جاری ہے اور کچھ دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔ والٹن روڈ پر 4.2 کلومیٹر کا ٹرنک سیوریج لائن مکمل۔اولڈ نالہ کو نئے نالے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ والٹن روڈ پر میجر اسحاق شہید فلائی اوور فعال ۔ فلائی اوور دو لائننز پر مشتمل ہے جو کہ 510 میٹر طویل ہے۔ کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود نے کہا کہ والٹن روڈ کی تعمیر سے شہریوں کو آمدورفت میں بہترین سہولت میسر ہو گی۔ انہوں نے ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ والٹن روڈ پر باقی ماندہ کاموں کو بھی جلد مکمل کیا جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ والٹن روڈ فیروزپور روڈ تا ڈیفنس آمدورفت کیلئے اہم مین آرٹری ہے جو کہ تکمیل کے قریب ہے۔ کمشنر لاہور کے دورہ کے موقع پر ڈی سی لاہور سید موسی رضا۔۔ ڈائریکٹرز سی بی ڈی ۔سی او والٹن۔اے سی کینٹ۔پی ایچ اے ۔لیسکو ۔واسا کے دیگر افسران بھی ہمراہ موجود تھے

جواب دیں

Back to top button