کراچی (26 مارچ 2025ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اٹلی کے نئے قونصل جنرل مسٹر فیبریزیو بیئلی نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، تجارتی و سرمایہ کاری کے مواقع اور مشترکہ ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مسٹر فیبریزیو بیئلی کو سندھ میں تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اٹلی کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی تاکہ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے کو مزید فروغ دیا جا سکے۔ اس موقع پر قونصل جنرل فیبریزیو بیئلی نے کہا کہ اٹلی کے سرمایہ کار سندھ میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے سندھ میں مختلف ترقیاتی اور تجارتی منصوبوں میں اٹلی کے ممکنہ کردار پر روشنی ڈالی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے تاریخی پس منظر بیان کرتے ہوئے کہا کہ 1960 میں تربیلا ڈیم اور کراچی تا حیدرآباد سپر ہائی وے کی تعمیر میں اٹلی کے انجینئرز نے اہم کردار ادا کیا، تاہم اس کے بعد کسی بڑے منصوبے میں اٹلی کی شراکت دیکھنے میں نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اٹلی سندھ حکومت کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مختلف منصوبوں پر کام کرے۔ مراد علی شاہ نے اٹلی کے سرمایہ کاروں کو سندھ میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ اور ڈی سیلینیشن کے منصوبوں میں شراکت داری کی دعوت دی، خاص طور پر کراچی میں ان منصوبوں پر کام کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ملاقات میں باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
Read Next
2 دن ago
وزیراعلیٰ کا کراچی میں بارش کے دوران انتظامی کارکردگی کا جائزہ،مختلف حادثات میں 19 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے، بریفنگ
2 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی کراچی میں پانی کے منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت*
3 دن ago
وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت کابینہ کی سب کمیٹی برائے فنانس کا اجلاس،یونین کونسلوں کے لئے ترقیاتی فنڈز سمیت اہم منصوبوں کی منظوری
3 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دریائے سندھ پر سکھر–روہڑی کو ملانے کے لیے نئے پل کی منظوری دے دی*
3 دن ago
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت لیاری ٹرانسفورمیشن پروجیکٹ کا اجلاس
Related Articles
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات،بلدیاتی نمائندوں کو مزید اختیارات دینے کے حوالے سے قانون سازی سے متعلق تبادلہ خیال
5 دن ago





