محرم الحرام میں معیاری مشروبات اور پکوانوں کی فراہمی کا مشن، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی سپیشل فوڈ سیفٹی ٹیموں کا کریک ڈاؤن جاری ہے، تفصیلات کے مطابق 532 پکوان سنٹر، لنگر خانے اور سبیلوں کی چیکنگ کے دوران 57 کو 6لاکھ 60ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے مزید برآں لاہور میں ناقص اجزاء کے استعمال پر 1پکوان سنٹر بند کر دیا گیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا 222 مجالس میں لگنے والی سبیلوں کے منتظمین کو فوڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی دی گئی،چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میں شربت اور غیر معیاری مصالحے تلف کر دیے گئے،لاہور ڈویژن میں 83، فیصل آباد میں 116، ساہیوال میں 26، راولپنڈی میں 25، گوجرانوالہ میں 91 پوائنٹس، سرگودھا ڈویژن میں 79، بہاولپور میں 41، ملتان میں 25 اور ڈی جی خان میں 66 پوائنٹس کی انسپکشن ہوئی، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا ناقص اجزاء سے پکوان تیار کرنے پر ایک پکوان سنٹر بند کر دیا گیا، صفائی کے ناقص انتظامات، ریکارڈ کی عدم موجودگی پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے،محرم الحرام میں پکوان سنٹرز اور سبیلوں کی چیکنگ کے لیے سپیشل ٹیموں کو ٹاسک دیا گیا ہے، سپیشل فوڈ سیفٹی ٹیمیں سبیلوں اور لنگر خانوں کو چیک کریں گی۔ آگاہی بھی دی جائے گی، پکوان سنٹرز کو غیر معیاری اجزاء کے استعمال پر بند کر دیا جائے گا،غیر معیاری خوراک سپلائی کرنے والوں کے لیے کوئی معافی نہیں، زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا خوراک میں ملاوٹ اور جعلسازی کرنے والے انسانیت کے بڑے دشمن ہیں۔
Read Next
6 دن ago
ڈاکٹر کرن خورشید کا بادامی باغ سبزی منڈی کا اچانک دورہ،ناقص انتظامات پر ای اے ڈی اے عامر حسین اور سیکرٹری اعجاز سلیم منیس معطل
7 دن ago
پنجاب منڈی ایپ کے ذریعے اشیائے خور و نوش کی قیمتوں اور طلب و رسد کی 24/7 نگرانی جاری ہے-ڈاکٹر کرن خورشید
2 ہفتے ago
شہریوں کو مقررہ سرکاری نرخوں پر 10 کلو کا تھیلا 1,100 روپے اور 20 کلو کا تھیلا 2,200 روپے میں باآسانی دستیاب ہے۔ڈی جی فوڈ پنجاب امجد حفیظ
2 ہفتے ago
پنجاب میں سرکاری گندم کا اجرا شروع قیمت 3800 فی 40 کلو گرام مقرر -ڈی جی فوڈ پنجاب
جون 5, 2026
*دوڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز کو ملازمت سے برطرف، 1 کو شوکاز نوٹس اور ایک کو ملازمت پر بحال کر دیا گیا*
Related Articles
سیکرٹری فوڈ پنجاب ڈاکٹر کرن خورشید کا ضلع ننکانہ صاحب، شیخوپورہ اور فیصل آباد کے مختلف خریداری مراکز کا دورہ
اپریل 26, 2026
ناجائز منافع خوروں کے خلاف 65 مقدمات درج 1075گرفتار،سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن
مارچ 16, 2026



