ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان لاہور کی جانب سے شہر کے مختلف پارکوں میں 5000 پودے اور 750 گھونسلے لگوائے گئے شجر کاری مہم کو تحریک کی صورت دے کر آلودگی کا خاتمہ کیا جائے، غزالی سلیم بٹ جسٹس سخی بخاری، ملک شہباز کھوکھر ، سلمان غنی، ایثار رانا، شفیق پسروری، ڈاکٹر عمران انور نظامی، نصیر الحق ہاشمی اور دیگر نے بھی پودے لگائے

لاہور (مہر عبدالروف سے ) شہر لاہور کی زہریلی فضا کے خاتمے اور سرسبز و شاداب پاکستان مہم کے سلسلے میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے اشتراک سے ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے شہید حکیم محمد سعید کے وژن کی روشنی میں شہر لاہور کے روایتی حسن کو برقرار رکھنے کےلئے شہر کے مختلف پارکوں ، علاقوں، محلوں، تعلیمی اداروں اور شاہراہوں کے اطراف میں 5000 پودے اور پرندوں کی افزائش کےلئے باغ جناح میں 750 گھونسلے لگوائے گئے، اس کے تسلسل پر سید علی بخاری کی میزبانی میں ایک خوبصورت تقریب گزشتہ روز ہمدرد سنٹر لاہور میں منعقد کی گئی

جس میں غزالی سلیم بٹ چئیرمین پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور ، جسٹس ریٹائرڈ سخی حسین بخاری اعزازی سیکرٹری دارالشفقت، ملک شہباز علی کھوکھر ایڈووکیٹ ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سمیت صحافتی دنیا کی اہم شخصیات روزنامہ دنیا کے گروپ ایگزیکٹو ایڈیٹر سلمان غنی، روزنامہ پاکستان کے گروپ کوارڈی نیشن ایڈیٹر ایثار رانا، رانا شفیق پسروری ، لیڈرز میڈیا کلب کے سینئر نائب صدر محمد نصیر الحق ہاشمی ، سید عثمان غنی ڈائریکٹر پی ایچ اے، سید فیض اللہ جواد ڈائریکٹر ہمدرد پاکستان کلب کے ایگزیکٹیو ممبر مہر عبدالرﺅف ، نعیم ضیاء ، علی عرفان جاوید، ندیم شہزاد کے علاوہ مفتی ڈاکٹرعمران انور نظامی، سید عامر بخاری ، خواجہ وسیم سعید، شاہزیب، کلیم اللہ خان انجمن شہریان لاہور کے صدر رانا محمد ثاقب اور دیگر نے شرکت کی اور پودے لگائے گرین پاکستان مہم کے اس موقع پر ملک کی خوشحالی، ترقی، سلامتی، استحکام اور شہر لاہور سے سموگ کے خاتمے کےلئے مفتی عمران انور نظامی نے خصوصی دعا کروائی۔اس موقع پر غزالی سلیم بٹ چیئرمین پی ایچ اے نے بانی ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان شہید حکیم محمد سعید کی خدمات اور وژن کو سراہتے ہوئے کہا شہید حکیم محمد سعید ہمارے لیے مشعل راہ ہیں انکے اس ادارے میں آنا میرے لئے ایک اعزاز ہے، انہوں نے سید علی بخاری کو سرسبز و شاداب پاکستان مہم میں اہم کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں زندہ دلوں کے شہر لاہور سے زہریلی فضا کے خاتمے کےلئے شجر مہم کو ایک تحریک کی صورت دینا ہو گی۔تقریب میں سید علی بخاری نےاس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کو سرسبز و شاداب اورشہر لاہور میں سموگ کے خاتمے کےلئے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔اس موقع پر ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے لیڈرز میڈیا کلب کے سینئر نائب صدر محمد نصیر الحق ہاشمی نے سید علی بخاری، مہر عبدالرﺅف، ندیم شہزاد اور دیگر کے ہمراہ چیئرمین پی ایچ اے غزالی سلیم بٹ کو یادگاری سوینیئر پیش کیا اور تقریب میں شریک معزز مہمانوں کو ہمدرد پاکستان کی جانب سے گفٹ ہمپرز بھی دیئے گئے۔

جواب دیں

Back to top button