5 جنوری احتجاج میں بھرپور شرکت کرینگے،نیبر ہوڈ کونسل شہباز ٹاون پشاور

خیبرپختونخوا میں مفلوج بلدیاتی نظام، صوبائی حکومت کیطرف سے مقامی حکومتوں کیساتھ جاری بدترین ظلم نا انصافی کیخلاف اور مقامی حکومتوں کے حقوق کے حصول کے لیے لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی کال پر 5 جنوری خیبرپختونخوا اسمبلی پشاور چوک میں بھرپور احتجاج کے حوالے سے نیبر ہوڈ کونسل شہاز ٹاون سٹی پشاور کا اجلاس اج بروز جمعتہ المبارک زیرصدارت محمد ایوب معاویہ منقعد ہوا۔

جس میں نیبر ہوڈ کونسل ممبران نے شرکت کرتے ہوئے مقامی حکومتوں کے مسائل، شہباز ٹاون کے حل طلب مسائل اور مقامی حکومتوں کیساتھ گزشتہ چار سال سے جاری بدترین ظلم نا انصافی صوبائی حکومت کیطرف سے کیے گیے وعدوں کے پورا کرنے میں پی ٹی آئی صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

ممبران نیبر ہوڈ کونسل شہباز ٹاون سٹی پشاور نے لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی محنت خدمات کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں مضبوط مستحکم فعال بلدیاتی نظام کے لیے لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی خدمات قابل تحسین ہے۔خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں گزشتہ چار سے اختیارات و ترقیاتی فنڈز کی عدم فراہمی کیخلاف سراپا احتجاج ہے مگر پی ٹی آئی صوبائی حکومت کو مقامی حکومتوں کے فعالیت کی فکر ہی نہیں۔ پشاور ہائی کورٹ بلدیاتی نمائندوں کے حق میں فیصلے دے چکی ہے مگر صوبائی حکومت کسی فیصلے پر عمل درآمد نہیں کر رہی ہیں۔اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ 5 جنوری خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے پرامن احتجاج میں نیبر ہوڈ کونسل شہباز ٹاون بھرپور شرکت کریگی۔چئیرمین محمد ایوب معاویہ نے اہلیان نیبر ہوڈ کونسل شہباز ٹاون و تمام اہل پشاور، سیاسی جماعتوں کی تنظیموں، عہدیداروں و قائدین سے بھی بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

Back to top button