ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ڈویژنل سپریڈنٹ ریلوے سے ملاقات،ٹرین کیفے، کینٹین اور ریلوے اسٹیشنز پر موجود فوڈ پوائنٹس کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کے حوالے سے لائحہ عمل تیار

وزیر اعلٰی پنجاب کے صحت مند پنجاب، صحت مند پاکستان ویژن کے تحت ریلوے ملازمین اور مسافروں کی صحت کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے پنجاب کے 73 ریلوے اسٹیشنز پر 352 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گ?ی جس میں سے ایک بند،47 کو 6 لاکھ 65 ہزار کے جرمانے عائد کردیے اور 235 فوڈ پوائنٹس کو تفصیلی اصلاحی نوٹس جاری کیے۔ جاری تفصیلات کے مطابق 2 من ایکسپائر اشیاء اور ڈرنکس تلف کردی گئیں ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے ڈویژنل سپریڈنٹ ریلوے سے ملاقات میں کہا کہ ٹرین کیفے، کینٹین اور ریلوے اسٹیشنز پر موجود فوڈ پوائنٹس کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے، ریلوے اسٹیشن پر موجود فوڈ پوائنٹس کو فوڈ سیفٹی ایس او پیز جاری کردیے گ?ے ہیں، پہلے مرحلے میں فوڈ پوائنٹس کو لائسنس، ٹریننگ اور میڈیکل سرٹیفکیٹس جاری کیے جائیں گے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے مزید کہا کہ ریلوے اسٹیشنز پر موجود فوڈ پوائنٹ کو ایکسپائرڈرنکس برآمد ہونے پر بند کر دیا گیا، فوڈ پوائنٹس پر آئل تبدیلی ریکارڈ، فوڈسٹوریج اور اشیاء پر ایکسپائری مدت کی چیکنگ کی گئی، ریلوے اسٹیشن اور ٹرین میں ملنے کھانے کی مکمل ٹریسیبیلٹی یقینی بنائی جائے گی، پنجاب فوڈاتھارٹی ایس اوپیز پر عملدرآمدیقینی بنایا جائیگا،

سٹیشن پر موجود فوڈ پوائنٹس اور ٹرین کیفے، کینٹین کے اعلی معیار کو یقینی بنایا جائے گا، تمام فوڈ پوائنٹس کو تفصیلی ایس او پیز پر مشتمل بروشرز بھی تقسیم کیے گئے، ٹرین مسافر خوراک کے حوالے سے شکایت کی صورت میں 1223یا فیس بک پر ان باکس کریں، عام آدمی، مزدور، ملازمین کی اچھی صحت کے لیے تمام تر وسائل بروئیکار لا رہے ہیں۔ ملاقات میں ایڈیشنل ڈی جی آپریشنز سردار آصف ڈوگر اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز لاہور بدر رمیز شریک تھے۔

جواب دیں

Back to top button