شہر بھر میں وقفے وقفے سے بارش کے بعد وزیر ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بلال یاسین نے واسا ہیڈ آفس کا دورہ کیا،ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید اور ایم ڈی واسا غفران احمد نے استقبال کیا، وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین اور ڈی جی واسا پنجاب نے شہر بھر میں جاری نکاسی آب آپریشن کا جائزہ لیا، ایم ڈی واسا غفران احمد نے نکاسی آب اور رین ڈیش بورڈ کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی،صوبائی وزیر ہاؤسنگ نے شہر بھر کے انڈر پاسز پر نصب لائیو کیمروں کے ذریعے جاری مانیٹرنگ کی ہدایات دیں،اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے یہاں آیا ہوں، بر وقت نکاسی آب کے تمام انتظامات مکمل رکھے جائیں، بارش کا بعد شہر کے موسم میں خوشگواری کا احساس ہے، شہری موسم کو انجوائے کریں، بروز جمعی صبح
جیل روڈ 4.2 ملی میٹر ،ائیر پورٹ 6، واسا ہیڈ آفس 2.5، لکشمی چوک 4.5، اپر مال 4، مغلپورہ 1, تاجپورہ 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، نشتر ٹاؤن 2, چوک ناخدا 2, پانی والا تالاب 2.5، فرخ آباد 2، گلشن راوی 5، اقبال ٹاؤن 1، سمن آباد 4، جوہر ٹاؤن 3.5 اور قرطبہ چوک 2.5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے،وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔






