وزیر اعلٰی مریم نواز شریف کی ہدایات پر عید کے ایام میں گرینڈ ویسٹ مینجمنٹ پلان پرکامیابی سے عملدرآمد جاری ہے۔سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں

وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر عید کے تینوں روز کے لیے گرینڈ ویسٹ مینجمنٹ پلان تیار کیا گیا تھا جس پر پہلے روز کامیابی سے عملدرآمد جاری ہے۔حکومت پنجاب کے ستھرا پنجاب ویژن کے تحت عید کے پہلے روز 50ہزار سے زائد عملہ فیلڈ میں تعینات ہے جو بروقت صوبے کو آلائشوں سے پاک کر رہا ہے یہ بات سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں نے صوبائی کنٹرول روم کا دورہ کرتے ہوئے کہی انہوں نے اس موقع پر کنٹرول روم میں موصول ہونے والی شکایات کا بھی جائزہ لیا

اور ہدایات کیں کہ ہر شکایت کو کم سے کم وقت میں حل کر کے انہیں فیڈ بیک بھی دیا جائے۔عید قرباں کے پہلے روز صفائی آپریشن کے بارے میں میڈیا کو بریف کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ بلدیات کے گرینڈ ویسٹ مینجمنٹ پلان کے تحت چاند رات پر ہی زیرو ویسٹ آپریشن مکمل کر لیا تھا۔آلائشوں کو بروقت اور محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے 5ہزار سے زائد عارضی کوکلیکشن سنٹرز پر آلائشیں اکٹھی کی جا رہی ہیں ۔لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے پہلے روز کے پلان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلے روز لاہور میں 2902 گاڑیاں فیلڈ میں موجود ہیں جبکہ 105عارضی کولکیشن پر آلائشیں اکٹھی کی جارہی ہیں۔پنجاب کی سطح پر 8ہزار سے زائد اضافی گاڑیاں صفائی آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں چیف افسران کے ساتھ ویڈیو لنک اجلاس پر خطاب کرتے ہوئے کہا سیکرٹری بلدیات نے کہا کہ عید کے باقی روز بھی اسی جذبے سے کام کرتے ہوئے پنجاب کوصاف بنائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button