نئے مالی سال کا آغاز، بلوچستان میں 50 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری

حکومتِ بلوچستان نے نئے مالی سال 2025-26 کے پہلے دن ہی 50 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کر دیے، جو صوبائی حکومت کی مؤثر منصوبہ بندی، سنجیدگی اور گڈ گورننس کا عملی ثبوت ہے۔ محکمہ خزانہ کے مطابق یہ فنڈز فوری طور پر صحت، تعلیم، آبپاشی، سڑکوں اور توانائی سمیت اہم شعبوں کے منصوبوں کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے فنڈز کے بروقت اجرا پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کاغذی دعوؤں کا نہیں بلکہ عملی خدمت کا آغاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ نیت صاف ہو تو فیصلے گھنٹوں میں ہوتے ہیں۔ اب بلوچستان میں ہر روپے کا نتیجہ زمین پر نظر آئے گا، اور صوبائی حکومت کا یہ اقدام ملک کے دیگر صوبوں کے لیے ایک نئی مثال قائم کرے گی۔

جواب دیں

Back to top button