وزیر بلدیات خیبرپختونخوا ارشد ایوب ,سیکرٹری بلدیات جناب داؤد خان اور سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ وحیدالرحمان نے ٹی ایم اے شاہ عالم کے زیرانتظام پجگی پارک کا دورہ کیا.

وزیر بلدیات ارشد ایوب اور معزز افسران نے پارک کے مختلف امور کا جائزہ لیا اور ٹی ایم او شاہ عالم اور عملہ پارک کو پارک میں عوام الناس کو بہتر سہولیات فراہم کرنے اور پارک میں بہتر صفائی انتظام پر سراہا. اس موقع پر ارشد ایوب نے پجگی پارک میں ایک یادگاری پودا بھی لگایا.






