عوام کے تحفظ اور آسانیاں پیدا کرنے کے لئے وزیراعلی مریم نواز شریف کا عزم غیر متزلزل ہے-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر محکمہ داخلہ میں ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ سیل قائم کردیاگیاہے-محکمہ جیل، سول ڈیفنس، ہائی وے پٹرول اور سکیورٹی کمپنیز سے متعلق شکایت کے ازالے کیلئے خصوصی ہیلپ لائن1124 قائم کر دی گئی ہے-عوام محکمہ جیل، شہری دفاع، ہائی وے پٹرول اور سیکورٹی کمپنی سے متعلق رہنمائی یا شکایت کی صورت میں 1124 پر کا ل کرسکتے ہیں -کسی جگہ پر بم یا مشکوک اشیاء نظر آنے پر ہیلپ لائن1124 پر اطلاع کی سہولت موجود ہے-پنجاب کی بڑی شاہراؤں پر دوران سفر مدد یا رہنمائی کے لئے پنجاب ہائی وے پٹرول سے رابطہ کا سسٹم قائم کردیا گیا-مسافر گاڑی کی خرابی، ڈکیتی یا کسی بھی ہنگامی صورت میں مدد کے لئے 1124 پر کال کر سکتے ہیں -پبلک ٹرانسپورٹ پر اوورلوڈنگ اورغیر محتاط ڈرائیونگ کے بارے 1124 پر اطلاع پر فوری کارروائی ہوگی- پنجاب کی کسی بھی شاہراہ پر سفر کے دوران مسافر طبی امداد کے لئے بھی ہیلپ لائن پر کال کرسکتے ہیں -ہیلپ لائن پر کال کی صورت میں ہائی وے پٹرولنگ سٹاف کے نامناسب رویہ کا بھی ازالہ کیا جائے گا- 1124 پر قیدیوں سے ملاقات یا ضروری سامان کی فراہمی میں دشواری کی صورت میں شکایت کا اندراج ممکن ہوسکے گا-جیل کے عملہ کے نامناسب رویے اور رشوت طلب کرنے پربھی 1124 پر شکایت کی جا سکتی ہے-سیکورٹی گارڈز یا سیکورٹی کمپنیز سے متعلق ہیلپ لائن پر شکایات کا ازالہ فوری ممکن ہوگا-سیکورٹی گارڈ کومقررہ اجرت سے کم تنخواہ ملنے کی شکایت پر سیکورٹی کمپنی کے خلاف بھی کارروائی ہوگی-ایل پی جی گیس کی غیر قانونی فروخت یا منتقلی پر بھی ہیلپ لائن 1124 پر شکایت کا ازالہ ہوگا-ملٹی سٹوریج بلڈنگ میں ایمرجنسی اخراج کا نظام نہ ہونے پر بھی ہیلپ لائن پر اطلاع دی جا سکتی ہے-پٹرول پمپ یا گیس سٹیشن پر آگ بجھانے کے ضروری انتظامات نہ ہونے پر محکمہ داخلہ کی ہیلپ لائن پر رابطہ کیا جا سکتا ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ شہریوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہمارا عزم ہے۔عوام کے جان و مال کی حفاظت اور خدمت کے لئے میں اور میری ٹیم پرعزم ہے۔ عوامی شکایات کے ازالے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ پنجاب کی شاہراؤں پر محفوظ سفر یقینی بنانے کے لئے ہائی وے پٹرول کو نئے سرے سے فعال کیا جارہا ہے۔ قیدیوں کے قانونی حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔
Read Next
2 گھنٹے ago
*Punjab setting benchmarks in governance and progress, says CM Punjab*
2 گھنٹے ago
Punjab launches 77 electric buses on 17 routes across seven more districts
6 گھنٹے ago
پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے،احمد عثمان جاوید ایم ڈی پی ایچ اے لاہور،مجاہد عباس ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات
1 دن ago
پنجاب،متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،افتخار علی ساہو ایڈیشنل چیف سیکرٹری،محمد جہانزیب سیکرٹری سروسز تعینات
1 دن ago
حکومت پنجاب نے چھ اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،اے سی فیروز والا اور ٹیکسلا کو او ایس ڈی بنا دیا گیا
Related Articles
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ریپ،بچوں سے زیادتی اور بدعنوانی کے مکمل خاتمے کے لئے فول پروف پلان طلب کر لیا
1 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے،وسیم احمد ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ،اسامہ مجید چیمہ ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹرز ایل ڈی اے تعینات
1 دن ago



