*گلگت میں خصوصی افراد کے لئے بحالی مرکز کا افتتاح*

صوبائی وزیر ترقی و نسواں، دلشاد بانو اور سیکریٹری محکمہ اطلاعات دلدار احمد ملک نے ہیلپنگ ہینڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے خصوصی افراد کے لیے قائم کیے گئے بحالی مرکز کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر انہوں نے ہیلپنگ ہینڈ کے فلاحی کاموں کو سراہا اور کہا کہ یہ ادارہ مستحق اور پسماندہ طبقات کو خود کفیل بنانے کے لیے اہم اقدامات کر رہا ہے۔صوبائی وزیر دلشاد بانو نے مزید کہا کہ "ہیلپنگ ہینڈ کا مقصد مستحق طبقات کو خود کفیل بنانا اور ان کے لیے دیرپا ترقی کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ خصوصی افراد کے لیے یہ بحالی مرکز اسی سمت میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔” انہوں نے کہا کہ ایسے مراکز خصوصی افراد کو معاشرے کا ایک فعال حصہ بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں اور انہیں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔اس موقع پر ہیلپنگ ہینڈ کے نمائندوں نے صوبائی وزیر اور سیکریٹری اطلاعات کو بحالی مرکز کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس مرکز میں خصوصی افراد کی طبی دیکھ بھال، تعلیم، اور پیشہ ورانہ تربیت کا بندوبست کیا گیا ہے تاکہ وہ معاشرے میں باعزت مقام حاصل کر سکیں۔

جواب دیں

Back to top button