کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت اجلاس میں سی ای او پنجاب کیٹل مارکیٹ مینیجمنٹ کمپنی نے عید الاضحی پر قربانی کے جانوروں کیلئے شاہ پور کانجراں منڈی انتظامات پر بریفنگ دی
۔ عید کیلئے کل سے منڈی 24گھنٹے آپریشنل ہوجائیگی۔۔شاہ پور کانجراں میں 2ہزار گاڑیوں کی پارکنگ سائٹ بنائی ہے۔لائٹنگ بہترین کی گئی ہے۔
جانور خریدنے والوں کی سب سے بڑی تعداد شاہ پور کانجراں منڈی میں آتی ہے۔پنجاب اور پورے پاکستان سے بیوپاری شاہ پور کانجراں منڈی میں جانور لاتے ہیں شاہ پور کانجراں میں 12 سی سی ٹی وی بڑے پولز پر نصب۔24 گھنٹے نگرانی ہوگی،بریفنگ
کمشنر لاہور زید بن مقصود نے ہدایت کی کہ”قربانی کے جانوروں کیلئے لائیوسٹاک کا کیمپ لگائیں۔شہریوں کی شکایات ازالہ کا نظام بہترین کریں۔منڈی انتظامیہ صفائی۔سکیورٹی ۔سینیٹیشن اوردیگر سہولیات کو یقینی بنائیں بارش کیصورت میں نکاسئ آب اور گزرگاہوں کو کلیر رکھنے کی خصوصی انتظام رکھیں۔شہریوں کی شکایات کے ساتھ بیوپاریوں کے شکایات ازالہ کو بھی بروقت یقینی بنایا جائے۔منڈی میں لائے جانے والے جانوروں کیلیے اینٹی ٹک ۔اینٹی کانگو سپرے کو یقینی بنایا جائے“۔