حلقہ سے آئے ہوئے معززین کی بڑی تعداد نے مسائل سے آگاہ کیا جبکہ ڈسکہ شہر کے معززین اور تاجران نے بھی درپیش مسائل کا ذکر کیا جس پر صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق نے مسائل کے فوری حل کیلئے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کئے ۔اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے اپنے حلقہ کی عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا ڈسکہ شہر کیلئے سٹریٹ لائٹس کا پراجیکٹ مکمل ہونا خوش آئند ہے ایسے درجنوں منصوبے لا رہے ہیں جس سے ڈسکہ کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا اور لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہو گا ڈسکہ میں پانچ روڈز اور سیوریج کا کام شروع ہو چکا ہے سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح بھی عنقریب کر دیا جائے گا جو نوجوانوں کیلئے تحفہ ہے

اس موقع پر صدر پی پی 51 عظیم بٹ، محمد افضل منشاء سٹی صدر ڈسکہ و چئیرمین مرکزی انجمن تاجران ڈسکہ، سابقہ چئیرمین چوہدری رسالت گجر، چوہدری نصراللہ چیمہ ایڈووکیٹ سید داؤد شاہ پولیٹیکل سیکرٹری اور دیگر سینئر رہنما بھی موجود تھے





