وفاقی حکومت سے بڑی خوشخبری آگئی، سندھ میں اہم شاہراہوں کی تعمیر شروع کرنے کا فیصلہ ۔ وفاقی وزیرخزانہ نے فنڈز جاری کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ یقین دہانی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ملاقات میں کرائی گئی۔ ملاقات میں چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ، وفاقی سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف اور صوبائی سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی شریک تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر خزانہ سے جامشورو تا سیہون قومی شاہراہ کو مکمل کرنے کا معاملہ اٹھایا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی وزیرخزانہ کو بتایا کہ سندھ حکومت نے قومی شاہراہ کی تعمیر کیلئے کافی عرصہ پہلے 7 ارب روپے جاری کر دیئے تھے، وزیراعلیٰ سندھ نے مہران ہائی وے کو دو رویہ کرنے سے متعلق بھی بات چیت کی۔ وفاقی وزیر خزانہ نے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کو یقین دہانی کرائی کہ سندھ میں پی ایس ڈی پی منصوبوں کی فنڈنگ جاری کرینگے۔ ملاقات میں ملک کے معاشی مسائل اور ان کے حل کے امکانات پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ حکومت ملکی معیشت کی بہتری کیلئے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔
Read Next
1 دن ago
*اسلام آباد،بلدیاتی انتخابات، کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ میں دو دن کی توسیع*
2 دن ago
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ7 فروری 2027 کو ہو گا،الیکشن کمیشن کا فیصلہ
5 دن ago
*اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پولیس سروس آف پاکستان کے 19 افسران کی ریٹائرمنٹ کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے*
5 دن ago
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس
1 ہفتہ ago





