محکمہ بلدیات نے عدنان رفیق کو میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ایم سی ایل کا اضافی چارج دے دیا،نوٹیفیکیشن جاری

محکمہ بلدیات پنجاب نے زونل آفیسر پلاننگ داتا گنج بخش زون عدنان رفیق کو میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ بلدیہ عظمٰی لاہور کا اضافی چارج سونپ دیا ہے۔ایم او پی ایم سی ایل محمد سلیم جو رخصت پر ہیں کی عدم موجودگی میں وہ بلدیہ عظمٰی لاہور میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ رضوان نذیر کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

بلدیہ عظمٰی لاہور نے حرا عمران جو اسسٹنٹ میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ کے طور پر فرائض سرانجام دے رہی ہیں کو ایم او پی کا چارج دیا ہے تاہم لوکل گورنمنٹ بورڈ کے نوٹیفکیشن کے بعد یہ آرڈر کینسل ہو گئے ہیں

جواب دیں

Back to top button