لاہور (لیڈرز میڈیا نیٹ ورک)
پاکستان ائیر فورس فالکن کلب لاہور میں لیڈرز میڈیا نیٹ ورک نے کامیابی کا جشن پاک فوج اور ائیر فورس کے ساتھ منایا اور مٹھائی تقسیم کی۔مہمان خصوصی بخاری لاءفرم کے ایم ڈی سید شہباز بخاری ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پاک افواج فولاد سے بنی دیوار ہیں، جس نے ہمیشہ دشمن کے ہر وار کو خاک میں ملایا ہے۔آج لیڈرز میڈیا نیٹ ورک اور لاہور کے سنئیرصحافیوں کی جانب تقریب سے کہا کہ ہم نڈر قوم ہیں ہمارے حوصلوں کو انڈیا پست نہیں کرسکتا۔ہماری ائیر فورس نے بزدل بھارتی فوج کے ڈرونز گرائے۔اور ہم بلا خوف و خطر آج ائیرفورس کلب میں کامیابی کاجشن منارہے ہیں اور پاک فوج کی جرات کو سلام پیش کررہے ہیں ۔مہمان خصوصی بخاری لاءفرم کے ایم ڈی سید شہباز بخاری ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ بخاری لاءفرم کی پوری ٹیم یوکے اور پاکستان دونوں ممالک میں لیڈرز میڈیا نیٹ ورک کیلئے حاضر ہے۔
چئیرمین سید علی بخاری نے کہا کہ قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے آج اس بڑی کامیابی پر ہم اپنی پاک فوج اور پائلٹس کو سلام پیش کرتے ہیں۔پاکستانی قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اور کل یوم تشکر منایا جائے ۔

بانی صدر عثمان غنی لیڈرز میڈیا نیٹ ورک نے کہا کہ پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں جنھوں نے پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کے طیاروں کو گرایا ہے۔ لیڈرز کی یہ تقریب پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ہے۔پاکستان کی سرحدی سالمیت ایک سرخ لکیر ہے، جسے عبور کرنے کی کوشش کا بھرپور جواب دیا گیا ہے۔ پاک فوج کی شجاعت، قربانی اور مادرِ وطن کی خودمختاری کے لیے غیر متزلزل عزم ہر دل کو فخر سے بھر دیتا ہے۔ ڈاکٹر مصطفیٰ کمال ۔
جنرل سیکرٹری سید مصور علی زنجانی نے کہ پاکستان کوئی عراق، شام یا فلسطین نہیں۔ بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیاہے،بھارتی جنگی جنون کے خلاف پاکستان کی صحافی برادری بھی حکومت پاکستان اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔نصیر الحق ہاشمی سئنیر نائب صدر اور مہر عبدالروف نائب صدر نے کہا کہ صحافی برادری ہمیشہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دس مئی دنیا کی تاریخ میں پاکستان کے لیے ہمیشہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا اور منایا جائے گا ۔پاکستانی فوج کی بروقت اور بہتر حکمت عملی سے بھارت کو بڑا جنگی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور ایک مرتبہ پھر پاکستان نے فضا میں بھارت پر اپنی برتری ثابت کی ہے۔
سابق اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان لاہور ڈاکٹر مصطفی کمال نے کہاکہ بزدل بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر اشتعال انگیز حملہ کیا اور سویلین مقامات اور آبادی کو نشانہ بنایا جس میں معصوم لوگ جاں بحق ہوئے ہیں۔اور آج الحمدللہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو فتح عطا فرمائی ہے ۔
جوائنٹ سیکرٹری اعجازاحمد اعجاز نے کہا کہ بھارتی جارحیت خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔ہماری پاک فوج نے ہمیشہ پاکستان کے لیے بے پناہ قربانیاں دیں ۔
ثمن عروج نے کہا کہ پوری قوم اپنی ان بہادر افواج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔ پاکستان زندہ باد!”
فنانس سیکرٹری شیخ مسرور رفیع نے کہا کہ صحافی برداری اپنے اخبارات۔ٹی وی چینلز۔سوشل میڈیا کے ذریعے دو ٹوک پیغام دے رہی ہے پاکستان اسلام کا قلعہ ہے۔ایٹمی اسلامی سپر پاور ہے۔
ایگزیکٹو ممبرکاشف ادیب جاودانی نے کہا کہ بھارت کے بزدلانہ حملوں کی مزمت کی جنہوں نے معصوم شہریوں، مساجد، اور نیلم جہلم جیسے اہم آبی منصوبوں کو نشانہ بنایا، جس کے ردعمل میں ہماری افواج نے بے مثال طاقت اور بہادری کے ساتھ کارروائی کی اور کامیابی حاصل ہوئی ۔
ایگزیکٹو ممبرندیم شہزاد علی نے کہا کہ۔سرحدوں کے ساتھ میڈیا وار بھی جاری ہے ۔بھارتی میڈیا کا بھر پورجواب دینے کیلئے پاکستانی میڈیا اپنی پوری طاقت سے جواب دے رہا ہے۔۔
ایگزیکٹو ممبرتوفیق الرحمن سیفی نے کہا کہ پاکستان کی فوج اور عوام اپنے پانیوں اور سرحد کی حفاظت کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔
ایگزیکٹو ممبرنعیم احمد نے کہا کہ پاکستان مودی سرکار کی آبی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں دو نئے پن بجلی کے منصوبوں کا آغاز،چناب کے پانی کے بہاﺅ کو روکنا سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی تھی ۔
ایگزیکٹو ممبرعدنان توفیق نے کہا کہ ۔پوری قوم بھارت کے خلاف متحد اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔
ایگزیکٹو ممبرعبدالرحمن نے کہا کہ بھارت کی پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں سندھ طاس معاہدہ منسوخ کرنا افسوس ناک تھا۔
دیگر مقررین میں سنئیر صحافیوں نے کہا کہ۔۔پاک فوج نے بھارت کے زیر استعمال جدید ترین اور مہنگے ترین رافیل جہاز گرا کر ثابت کیا ہے کہ جنگیں سازو سامان سے نہیں مہارت اور جذبے سے لڑی جاتی ہیں جس کی پاکستانی فوج اور قوم میں کمی نہیں۔۔پاکستان کی خودمختاری پر حملے ناقابل برداشت ہیں،بھارت نے جنگی جنون بدامنی کو ہوا دی اور حملے،بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی ہے،عالمی برادری نے بھی بھارتی رویے کا نوٹس لیا ہے اور سیز فائر کا اعلان کیا گیا ہے۔ہمیں پاک فوج پر فخر ہے،ملک کی ترقی، امن اور دفاع لازم و ملزوم ہیں۔تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی اور افواج پاکستان کی کامیابی کے لیے ڈاکٹر مصطفیٰ کمال سابقہ اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان لاہور نےدعا کروائی ۔اور شکرانے کے نوافل ادا کیے گئے ۔






