قدرتی پرندوں اور ماحولیاتی توازن کی بحالی کے لیے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے تمام سرکاری محکموں کو مون سون کے دوران مقامی پھلدار درخت لگانے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔ اس سلسلے میں تمام محکموں کے انتظامی سیکرٹریز، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو وزیراعلی سیکرٹریٹ کی طرف سے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔ جس میں وزیراعلی کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ تمام دفاتر، سرکاری رہائش گاہوں، کالونیوں اور محکماتی املاک پر شجرکاری کی جائے گی۔ جسمیں درمیانے قد کے پودے اور مقامی اقسام کو ترجیح دی جائے گی تاکہ بقاء کے امکانات زیادہ ہوں۔تمام محکموں کو شجرکاری مہم ازخود شروع کرنے اور planted درختوں کی تعداد، اقسام اور مقامات پر مشتمل رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔یہ قدم نہ صرف ماحولیاتی تحفظ بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک سبز، خوشحال اور پائیدار خیبر پختونخوا کی جانب ایک مثبت پیش رفت ثابت ہوگی۔
Read Next
14 گھنٹے ago
خیبرپختونخوا کے صوبائی افسران کے ترقی کیلئے دو سلیکشن بورڈ قائم
2 دن ago
خیبرپختونخوا کےبلدیاتی نمائندوں کیطرف سے حاجی غلام احمد بلور کے اعزاز میں پروقار تقریب منقعد کی جائیگی
2 دن ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی جدوجہد رنگ لے آئی،اکاونٹ فور کی سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ کو ارسال
3 دن ago
یقین دہانی کے باوجود بھی لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی وزیر اعلیٰ کیساتھ ملاقات نہ ہوسکی،بھرپور احتجاج کیلئے مشاورت تیز
3 دن ago






