وزیراعلیٰ کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی کے علاؤہ محکمہ خزانہ، منصوبہ بندی اور مواصلات کے اعلیٰ حکام کی شرکت، اجلاس میں مجوزہ فلیگ شپ منصوبے پر عمل درآمد کے سلسلے میں دستیاب مختلف آپشنز کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں منصوبے پر عمل درآمد کے لیے زمین کی خریداری کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ ہوا۔ محکمہ خزانہ کو زمین کی خریداری کے لیے ابتدائی طور پر 2 ارب روپے کی رقم جاری کرنے کی ہدایت کی گئی۔ منصوبے کے لیے پشاور اور ڈی آئی خان دونوں اطراف سے بیک وقت زمین کی خریداری کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔ وزیراعلٰی کو مجوزہ فلیگ شپ منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ 365 کلومیٹر طویل یہ موٹروے 6 لینز پر مشتمل ہوگا، اس موٹروے پر 19 انٹرچینجز اور 2 ٹنلز تعمیر کئے جائیں گے، یہ موٹروے 7 اضلاع کو ایک دوسرے سے جوڑے گا، منصوبے کی تعمیر پر 348 ارب روپے کی تخمینہ لاگت آئے گی۔وزیر اعلٰی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پشاور ڈی آئی خان موٹروے صوبائی حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، یہ منصوبہ صوبے کی معاشی ترقی میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا، اس موٹروے کی تعمیر سے صوبے میں معاشی اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف لوگوں کو ٹرانسپورٹ کی معیاری سہولیات فراہم ہونگی بلکہ روزگار کے مواقع بھی فراہم ہونگے، مجوزہ موٹروے کی تعمیر کے لئے متعلقہ محکمے مل بیٹھ کر قابل عمل تجاویز حتمی منظوری کے لئے پیش کریں۔
Read Next
2 گھنٹے ago
ترقیاتی ورکنگ پارٹی خیبرپختونخوا کے اجلاس میں 26 ارب روپے سے زائد مالیت کے 8 منصوبوں کی منظوری
21 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت ترقیاتی فنڈز کے استعمال کی صورتحال پر اہم اجلاس
1 دن ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا نےبلدیاتی اداروں کے اڈہ جات کا کنٹرول لوکل ایریا اتھارٹیز کے حوالہ کرنے کے حکومتی فیصلہ کو غیر دانشمندانہ قرار دے دیا
2 دن ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے وفد کی سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی کی قیادت میں لوکل کونسل بورڈ کے سیکریٹری وحید الرحمان سےملاقات
3 دن ago
*پشاور کی تاریخ کے سب سے بڑے 200 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام پر کام تیز*
Related Articles
حاجی ہارون صفت فریضۂ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے،لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی جانب سے مبارکباد
3 دن ago
رنگ روڈ، پی ڈی اے ٹول پلازہ حیات آباد کے مقام پر دو لینز پر مشتمل انڈر پاس منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا
4 دن ago
پاکستان بالخصوص صوبہ خیبر پختونخوا کی فیڈریشنز، یونینز اور ملازمین کی نمائندہ تنظیموں کے قائدین کے نام ایک اہم پیغام!
4 دن ago
بلدیاتی اداروں سے وابستہ ملازمین کی نمائندہ تنظیم لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن نے مجوزہ وفاقی بجٹ کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا
4 دن ago

