محکمہ بلدیات پنجاب نے ستھرا پنجاب ایجنسیوں میں منیجنگ ڈائریکٹرز کی تقرریاں کر دیں،نوٹیفکیشن جاری

محکمہ بلدیات پنجاب نے ستھرا پنجاب ایجنسیوں میں منیجنگ ڈائریکٹرز کی تقرریاں کر دی ہیں۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں منیجنگ ڈائریکٹرز ستھرا پنجاب ایجنسی تعینات کئے گئے ہیں۔عابد حسین کو ایم ڈی فیصل آباد اور سلمان احمد کو ایم ڈی سیالکوٹ تعینات کردیا گیا ہے۔ذوالفقار احمد کو ایم ڈی ملتان اور شاہد ندیم کو ایم ڈی ساہیوال تعینات کردیا گیا ہے۔عبدالزراق ڈوگر کو ایم ڈی گوجرنوالہ اور عثمان اکرم کو ایم ڈی گجرات تعینات کردیا گیا ہے۔محمد قاسم کو ایم ڈی بہاولپور اور ساجد صفدر کو ایم ڈی راولپنڈی تعینات کردیا گیا ہے۔احسن ممتاز کو ایم ڈی ننکانہ صاحب اور کامران اشرف کو ایم ڈی شیخو پورہ تعینات کردیا گیا ہے۔رضوان اشرف کو ایم ڈی قصور اور شکیب سرور کو ایم ڈی ڈیرہ غازی خان تعینات کردیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں فریحہ تحسین کو ایڈیشنل سیکرٹری

(IPC) ،بابر بشیر کو ایڈیشنل سیکرٹری (I&C)

مقرر کر دیا گیا ہے۔محمد زبیر کو پنجاب ریونیو اتھارٹی میں ڈائریکٹر پالیسی تعینات کر دیا گیا ہے۔طاہرہ اکرم کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔روف احمد کو بھی ٹرانسفر کر کے محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button