وزیر بلدیات ذیشان رفیق اور وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے سیاسی امور ذیشان ملک نے فتح پور، ضلع قصور کا دورہ کر کے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کے ساتھ سے اُن کی ہمشیرہ کے اںتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر رکن اسمبلی رانا محمد ارشد بھی موجود تھے۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق اور مشیر وزیراعلیٰ ذیشان ملک نے کہا کہ انہیں ملک محمد احمد خان کی ہمشیرہ کی رحلت پر دلی صدمہ ہوا۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔






