بلدیہ عظمٰی لاہور نے کالا خطائی روڈ اور شاہدرہ کے علاقوں میں آپریشن کر کے درجنوں غیر قانونی عمارتوں کو سربمہر اور مسمار کر دیا۔ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کی ہدایت پر میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں ایم سی ایل،راوی زون شعبہ پلاننگ نے کارروائی کی۔پیرا فورس بھی ہمراہ تھی۔کالا خطائی روڈ بغیر نقشہ تعمیر کی جانے والی کمرشل بلڈنگز کو مسمار کر دیا گیا۔شاہدرہ میں کئی غیر قانونی تعمیرات کو جزوی مسمار کیا گیا جہاں مشینری نہیں جا سکتی تھی۔بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف یوسف پارک،بیگم کوٹ،مصری شاہ اور مجید پارک کے علاقوں میں بھی کامیاب گرینڈ آپریشن کیا۔

سعید پارک میں بھی غیر قانونی کمرشل تعمیر مسمار کر دی گئی۔
ایم او پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کے مطابق جن زونز اور علاقوں میں کارروائی کی جا رہی ہے وہاں فالو اپ آپریشن بھی کئے جائیں گے۔غیر قانونی تعمیرات،بلڈنگ بائی لاز اور ماسٹر پلان کے خلاف تعمیرات پرڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کی ہدایات کے مطابق زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔






