ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی رائیونڈ اجتماع گاہ منتظمین سے ملاقات، انتظامی امور و دیگر صورتحال پر تبادلہ خیال

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا فیلڈ میں متحرک ہے. انہوں نے رائیونڈ اجتماع گاہ میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا اور رائیونڈ اجتماع گاہ منتظمین سے ملاقات کی اور انتظامی امور و دیگر صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا.موقع پر منتظمین نے کہا کہ رائیونڈ اجتماع میں انتظامات کی بہتری میں ضلعی انتظامیہ لاہور کی بھرپور کاوشیں شامل ہیں.

رائیونڈ اجتماع میں انتظامات سے متعلق ہر ممکن معاونت کی جائے گی منتظمین کو یقین دہانی کرائی گئی. ڈی سی لاہور نے کہا کہ رائیونڈ اجتماع گاہ اور روٹ پر صفائی اقدامات کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے ٹیمیں ڈیوٹی پر ہمہ وقت مامور ہیں، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ہیلتھ سٹاف، ریسکیو 1122 الرٹ رہیں گے. انہوں نے کہا کہ پولیس و سٹی ٹریفک پولیس سیکیورٹی سے متعلق تمام تر ضروری اقدامات کو اٹھانے کے لئے متحرک رہیں گے، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ تمام آلائیڈ محکمے رائیونڈ اجتماع پر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے مکمل تعاون میں رہیں گے.

جواب دیں

Back to top button