*وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی حلقے میں کھلی کچہری*

وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے حلقے میں کھلی کچہری کے دوران مختلف یونین کونسلز کے عمائدین سے ملاقات کی اور جاری ترقیاتی منصوبوں بارے فیڈ بیک لیا، حلقے کی عوام کے مسائل بھی سنے اور موقع پر حل کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں،اس دوران صوبائی وزیر نے عوام کے بجلی، پانی اور سیوریج کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کی ہدایات دیں،مختلف یونین کونسلز میں گلیوں ،سڑکوں اور فلٹریشن پلانٹس کی تعمیر و بحالی پر اہلیان حلقہ نے شکریہ ادا کیا،وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر بھی عوام سے رائے لی،عوام کا کہنا تھا کہ حکومت اور افواج پاکستان نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا ہے، وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے کہا کہ سیاسی و عسکری قیادت نے جس انداز سے دشمن کو جواب دیا، تاریخ میں یاد رکھا جائے گا، بھارتی جارحیت، شرانگیزی اور دراندازی کو پاکستان نے عالمی سطح پر بے نقاب کیا ہے، آپریشن بنیان مرصوص خطے کی تاریخ میں تادیر یاد رکھا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button