وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے "ستھرا پنجاب” وژن اور شہریوں کو مون سون کی بارشوں کے دوران اربن فلڈنگ جیسے سنگین خطرات سے محفوظ رکھنے کے مشن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ لاہور پوری قوت سے فیلڈ میں متحرک ہے جس کی براہِ راست مانیٹرنگ ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز خود کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر لاہور نے تحصیل شالیمار کے مختلف علاقوں کا ایک تفصیلی دورہ کیا جہاں انہوں نے طارق شہید روڈ اور ملحقہ بڑے برساتی نالوں میں جاری ڈی سلٹنگ اور جاری صفائی آپریشن کے معیار کا باریک بینی سے معائنہ کیا ہے۔ اس اہم فیلڈ معائنے کے موقع پر چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کلیم یوسف، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار محمد عامر بٹ اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ موجود تھے، جہاں ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر واسا اور اے سی شالیمار نے ڈی سی لاہور کو نالوں سے گاد نکالنے کی پیشرفت، ہیوی مشینری کی تعیناتی اور بارشوں کے دوران پانی کی نکاسی کے لیے کیے گئے پیشگی انتظامات پر مفصل تکنیکی بریفنگ دی۔ معائنے کے دوران ڈپٹی کمشنر لاہور نے واسا اور ایم سی ایل کے حکام ہدایت جاری کی کہ نالوں کی صفائی اور ڈی سلٹنگ کے عمل میں کسی بھی قسم کی سستی، غفلت یا غیر ذمہ داری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام نالوں کی کلیئرنس رپورٹ فوری طور پر ڈی سی آفس میں جمع کروائی جائے۔ انہوں نے موقع پر ہی حکم دیا کہ نالوں سے نکالی جانے والی سلٹ اور گاد کو وہاں سڑک کنارے پڑا نہ رہنے دیا جائے بلکہ اسے فوری طور پر وہاں سے اٹھا کر ٹھکانے لگایا جائے تاکہ شہریوں کی آمدورفت میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے اور شہر کی خوبصورتی برقرار رہ سکے۔ ڈی سی لاہور نے واضح کیا کہ مون سون کے پیش نظر نکاسی آب کے نظام میں حائل تمام رکاوٹوں کو فی الفور دور کیا جائے اور تمام ضلعی ٹیمیں چوبیس گھنٹے الرٹ موڈ میں رہیں تاکہ لاہور کے کسی بھی نشیبی علاقے میں بارش کا پانی جمع نہ ہو۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ایک محفوظ، صحت مند اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا انتظامیہ کا اولین مشن ہے جس کے لیے تمام دستیاب وسائل اور مشینری کو بروئے کار لایا جا رہا ہے تاکہ نکاسی آب کی روانی کو ہر صورت یقینی بنا کر شہریوں کو اربن فلڈنگ کی مشکلات سے بچایا جا سکے۔ ضلعی انتظامیہ لاہور اس عزم پر قائم ہے کہ "صحت مند لاہور” مہم کے تحت صفائی کے ان مثالی انتظامات کو برقرار رکھا جائے گا تاکہ عوامی مفاد کا تحفظ ہر سطح پر ممکن ہو سکے اور لاہور کے شہریوں کو بہترین انتظامی سہولیات میسر آ سکیں۔
Read Next
14 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کا گلبرگ زون ہائی جیک،علامہ اقبال روڈ اور نکلسن روڈ کی رہائشی آبادی میں غیر قانونی تعمیرات،حکام بے بس
3 دن ago
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کاعلامہ اقبال،نشتر ٹاؤن کا دورہ، ناقص کارکردگی پر یو سی 229 کا سینٹری سپروائزر نوکری سے برخاست
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا آپریشن،جی ٹی روڈ سے تجاوزات کا صفایا
4 دن ago
ڈپٹی کمشنر لاہور نے انفورسمنٹ انسپکٹرز کے نئے آرڈر جاری کر دیئے،تجاوزات کے خاتمے کیلئے عملہ رات 3 بجے تک پٹرولنگ پر مامور
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف واہگہ زون میں آپریشن،دو مسمار،تین سربمہر
Related Articles
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا داتا گنج بخش زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،3 مسمار،دو سربمہر
5 دن ago
ایم سی ایل کے شعبہ ریگولیشن کا اوور چارجنگ کے خلاف اندرون لاہور آپریشن،زائد پارکنگ فیس وصول کرنے پر10 افراد گرفتار
5 دن ago
قبائلی اضلاع نے بھی ایسا بدترین کرفیو نہیں دیکھا، جیسا آج مریم صفدر کی جعلی حکومت میں لاہور میں لگایا گیا،محمد سہیل آفریدی
6 دن ago



