آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے صدرسید ذوالفقار شاہ نے بلدیاتی ملازمین کے مسائل کے سلسلے میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سندھ سید خالد حیدر شاہ سے ملاقات کر کے انہیں فیڈریشن کی جانب سے دی گئی چارٹر آف ڈیمانڈ پر بات چیت کرتے ہوئے آن لائن ٹریری سے تنخواہوں کی ادائیگی ، اپ گریڈیشن، پرموشنز کا زیر التواء ہونا تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر، پرانی تنخواہوں کی ادائیگی صو بائی ملازمین کے مساوی مراعات کی فراہمی سمیت اہم مسائل پر تفصیلی بات چیت کی۔ اور انہیں فیڈریشن کی جانب سے مطالبات کے حق میں نومبر میں دھرنے سے بھی آگاہی دی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سید خالد حیدر شاہ نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ بلدیاتی اداروں کو وقت پر او ،زیڈ،ٹی کی فراہمی کو یقینی بنارہی ہے ۔ 5 تاریخ کو تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنانے کیلئے ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔ جہاں شکایات مل رہی ہیں وہاں ضرور کارروائی ہوگی ۔ فیڈریشن اور اس کی ملحقہ یونینز ان اداروں پر احتجاج کا جمہوری حق استعمال کریں۔ چیئرمینز کی من مانیوں کے خاتمے کیلیے اپنا کردارادا کریں۔ چارٹر آف ڈیمانڈ پر آئندہ چند روز میں اعلٰی سطحی اجلاس ہو گا۔ تا کہ دھرنے سے قبل مطالبات پر بات چیت کا سلسلہ شروع کر دیا جائے ۔ احتجاج اور دھرنا آپ کا جمہوری اور آئینی حق ہے ۔ اس موقع پر سید ذوالفقار شاہ نے ٹھل میں پرانی تنخواہیں ہونے ، صدر ٹاون میں میونسپل کمشنر کی عدم تعیناتی سے بھی انہیں آگاہ کیا۔ انہوں نے ٹھل میں پرانی تنخواہوں کی ادائیگی کی تحریری شکایت کرنے اور صدر ٹاؤن میں ایک دو روز کے اندر میونسپل کمشنر تعینات کرنے کی یقین دہانی کروادی۔ سید ذوالفقار شاہ نے بعد ازاں سیکشن آفیسر منصور لکھن سے بھی ملاقات کر کے انہیں 18 اگست کو کیا ئیم سی کو جاری کردہ ٹی ایم سیز کے ریٹائر ملازمین کی پینشن کیسیز سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے تحت کے ایم سی سے حل کرنے کے لیٹر پر تا حال کارروائی نہ ہونے پر یاد دہانی کا خط جاری کرنے اور تمام بلدیاتی اداروں کو میٹنگ میں طے کردہ فیصلوں پر عملدرآمد کرنے پر لیٹرز کا اجرا کرنے کی درخواست کی منصور لکھن نے انہیں ان اداروں اور کے ایم سی کو یادہانی کے لیٹرز کےاجرا کی یقین دہانی کروادی۔ اس موقع پر میڈیا کو آرڈینیٹر عباس احمد بھی ہمراہ تھے ۔
Read Next
8 گھنٹے ago
*ڈنمارک کی سفیر سے ملاقات، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی گرڈ سے سستی بجلی کی پیداوار اور ترسیل کا منصوبہ پیش کردیا*
1 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میئر کاشف شورو کے ہمراہ کے ڈی ایس پی کے حیدرآباد چیپٹر کا افتتاح کردیا*
2 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت تھر کول اینڈ انرجی بورڈ کا اجلاس*
3 دن ago
*سندھ اور ازبک صوبے ناوائی کے درمیان وسیع تعاون پر اتفاق*
5 دن ago
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی یونیورسٹی روڈ کے تعمیری کام میں تاخیر کی وجہ سے شہریوں سے معذرت،3 ماہ کے ہدف
Related Articles
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ سے ورلڈ بینک سندھ پراپرٹی ٹیکس ماڈرنائزیشن اینڈ انہانسمنٹ کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات
7 دن ago
انجینئرڈ سینیٹری لینڈ فل سائٹ جام چاکرو کو جلد از جلد مکمل کیا جائے،وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ
1 ہفتہ ago
کریم آباد انڈر پاس کی سافٹ لانچنگ 30 اپریل کو کی جائے گی،وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ
1 ہفتہ ago


