وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، اس موقع پر صوبائی وزیر بلال یاسین نے پھاٹا کے اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ کا افتتاح کیا،ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے اپنی چھت، اپنا گھر پروگرامز بارے تفصیلی بریفنگ دی،
انہوں نے بتایا کہ اپنی چھت اپنا، گھر اسکیم کے تحت 42 ہزار سے زائد افراد کو 47 ارب سے زائد رقوم مل چکی ہیں، 33 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر جاری، 3400 سے زائد گھروں کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے، اپنی زمین ،اپنا گھر اسکیم میں درخواست گزاروں کی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار سے تجاوز کر چکی یے، صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے گزشتہ ماہ کے اہداف حاصل کرنے پر ڈی جی پھاٹا اور الائیڈ محکموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال میں 1 لاکھ سے زائد گھروں کی تعمیر کو مکمل کیا جائے گا، مستحق خاندانوں کے چھت کا خواب پورا کرنے کیلئے مفت پلاٹس کی تقسیم بھی جلد شروع کی جائے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب ہر سیکٹر میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھ رہی ہیں، عوام کی دہلیز تک مریم نواز کا پیغام ،کارکردگی کی صورت میں پہنچ رہا ہے۔






