عید پر عوام کو ریلیف،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے عید پرمقررہ سے زیادہ کرایہ وصول کرنے پر کریک ڈاؤن کا حکم دیاہے اور عید پرزائد کرائے وصول کرنے پرسخت قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے- وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے تمام اضلاع میں مقررہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات کا حکم دیاہے، ڈپٹی کمشنرز کو زائدکرایوں کی وصولی روکنے کے لئے کڑی مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی ہے-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے تمام بس سٹینڈز پر کرایہ نامے نمایاں آویزاں کرنے کی ہدایت کی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ تمام بس سٹینڈز پر صفائی ستھرائی کا حکم دیا- وزیراعلی مریم نواز نے بس سٹینڈز کی انتظار گاہوں پر بیٹھنے کے مناسب انتظام اور پنکھے کی موجودگی یقینی بنانے کا حکم دیا انہوں نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے محکمہ ٹرانسپورٹ اوردیگر متعلقہ حکام کو فیلڈ میں چیکنگ ڈیوٹی کی ہدایت کی ہے- وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ عید کے موقع پر گھر کو لوٹنے والے غریب مسافروں کے استحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ہر بس سٹینڈز پر کرائے نامے نمایاں آویزاں کرکے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔
Read Next
15 گھنٹے ago
پنجاب نے صفائی کا نیا ریکارڈ قائم کیا،دیگر صوبے بھی ستھرا پنجاب سے سیکھیں، مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس
6 دن ago
مریم نواز شریف کاڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو عیدالاضحٰی کے پیش نظر بسوں اورلاری اڈوں کی چیکنگ کا حکم
6 دن ago
*عرقِ گلاب، فینائل سے صفائی، عیدالاضحٰی کیلئے تمام انتظامات مکمل* تحریر: وسیم بٹ
7 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا چاند رات اور عیدالاضحٰی کے ایام میں فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کا حکم
7 دن ago
ایڈمنسٹریٹر جنرل بس اسٹینڈ ایم سی ایل خاور بشیر احمد کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،کاشف جلیل کو اضافی چارج تفویض
Related Articles
عید الاضحٰی پابندیاں،محکمہ بلدیات پنجاب کے نوٹیفکیشن کے برعکس اضلاع کی انتظامیہ اور پیرا فورس نے کارخانوں اور کاروباری لوگوں کو ہدف بنا لیا،عام شہری بھی پریشان
7 دن ago
*وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے گلی،محلوں میں آلائشیں پھینکنے والوں کو 50ہزار روپے جرمانے کی منظوری دے دی-*
1 ہفتہ ago
سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی منشیات کے تدارک کیلئے متحرک سول سوسائٹی ممبران سے ملاقات
1 ہفتہ ago
”دفتر چھوڑیں، فیلڈ میں آئیں“،وزیرِ اعلیٰ مریم نوازشریف کا عید الاضحٰی پر افسران کو فرنٹ لائن پر رہنے کا حکم
1 ہفتہ ago

