بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ انفراسٹرکچر میں بجھوائے گئے ملازمین کی خدمات واپس شعبہ ریگولیشنز کے سپرد کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور شاہد عباس کاٹھیہ نے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اینڈ انکوائریز کو 40 ملازمین کی فہرست بجھوا دی ہے۔

جن کی خدمات واپس شعبہ ریگولیشن کے سپرد کی گئی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ ابھی بھی بہت سے ملازمین کے نام فہرست میں شامل نہیں ہو سکے جن میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔






